وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکہ، وینزویلا، جاپان سمیت مختلف ممالک میں شدید زلزلے، سونامی وارننگ جاری

W
Web Desk
25 جون، 2026
امریکہ، وینزویلا، جاپان سمیت مختلف ممالک میں شدید زلزلے، سونامی وارننگ جاری

وینزویلا میں 7.5 شدت کے طاقتور زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات، امریکہ، جاپان، میکسیکو اور کریبین خطے میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ متعدد علاقوں میں سونامی وارننگ اور ہنگامی اقدامات نافذ

(نیویارک ) دنیا کے مختلف خطوں میں آنے والے طاقتور زلزلوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ وینزویلا، امریکہ، جاپان، میکسیکو اور کریبین جزائر سمیت کئی ممالک میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جبکہ متعدد ساحلی علاقوں کے لیے سونامی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 5.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے جھٹکے وسیع علاقے میں محسوس کیے گئے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق کسی بڑے جانی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم حکام صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب وینزویلا میں یکے بعد دیگرے آنے والے 7.1 اور 7.5 شدت کے طاقتور زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ مقامی ذرائع کے مطابق دارالحکومت کراکس سے تقریباً 284 کلومیٹر مشرق میں واقع زلزلے کے مرکز کے قریب متعدد عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں، جن میں ایک 22 منزلہ عمارت بھی شامل ہے۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شدید زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچ سکتی ہے۔ بعض ابتدائی تخمینوں کے مطابق اموات 10 ہزار سے تجاوز کرنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم سرکاری سطح پر تاحال حتمی اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔

زلزلے کے بعد وینزویلا کے ساحلی علاقوں میں سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے، جبکہ حکومت نے ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے امدادی اور ریسکیو سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق شمالی جاپان کے ساحلی علاقے ایواتی کے قریب 6.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی گہرائی تقریباً 50 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت ٹوکیو سمیت مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے۔

جاپانی حکام کے مطابق متاثرہ علاقہ زلزلوں کے حوالے سے انتہائی حساس زون میں شمار ہوتا ہے۔ جاپان کے وزیر دفاع نے فوج کو متاثرہ علاقوں میں فضائی نگرانی اور نقصانات کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

حکام نے ساحلی علاقوں کے مکینوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے، جبکہ امدادی ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 25 جون، 2026 کو 03:27 AM

آخری تدوین: 25 جون، 2026

متعلقہ مضامین

شی جن پنگ کا امریکا اور ایران سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپسی کا مطالبہ
امریکا

شی جن پنگ کا امریکا اور ایران سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپسی کا مطالبہ

چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں امریکا اور ایران پر مذاکرات کی طرف واپسی اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی بنیاد پر جامع معاہدے پر زور دیا

Web Desk25 ستمبر، 2026
پنو کا دعویٰ: 2047 تک بھارت نو ٹکڑوں میں بٹ جائے گا
امریکا

پنو کا دعویٰ: 2047 تک بھارت نو ٹکڑوں میں بٹ جائے گا

خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنو نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت 2047 تک نو حصوں میں تقسیم ہو جائے گا۔ نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو میں پنو نے سکھ ریفرنڈم، خالصتان تحریک، بھارت پر دہشت گردی کے الزامات اور مبینہ قتل کی سازش سے متعلق امریکی مقدمے پر بھی گفتگو کی

محمد نعیم اختر24 ستمبر، 2026
چینی صدر شی جن پنگ امریکا پہنچ گئے، ٹرمپ کا شاندار ریڈ کارپٹ استقبال، توپوں کی سلامی اور B-1 طیاروں کا مظاہرہ
امریکا

چینی صدر شی جن پنگ امریکا پہنچ گئے، ٹرمپ کا شاندار ریڈ کارپٹ استقبال، توپوں کی سلامی اور B-1 طیاروں کا مظاہرہ

چینی صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے ان کا پرتپاک اور رسمی استقبال کیا۔ جوائنٹ بیس اینڈریوز پر 100 فٹ طویل ریڈ کارپٹ بچھایا گیا، توپوں کی سلامی دی گئی، دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کیے گئے اور امریکی فضائیہ کے دو B-1 بمبار طیاروں نے فضائی مظاہرہ کیا۔ دورے کے دوران ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان ٹیرف، مصنوعی ذہانت، ایران جنگ، تائیوان اور امریکا چین تجارتی تعلقات سمیت اہم عالمی و دوطرفہ امور پر بات چیت متوقع ہے

Web Desk24 ستمبر، 2026