وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

بھارت دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل عاصم منیر

W
Web Desk
10 مئی، 2026
بھارت دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل عاصم منیر
international seerat conference

جی ایچ کیو راولپنڈی میں معرکۂ حق کی پہلی یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بھارت دوبارہ دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، پاکستان ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ لے گا اور ملکی دفاع ناقابلِ تسخیر ہے

(راولپنڈی) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کی گھناؤنی روش اختیار کر رہا ہے، تاہم پاکستان ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ لے گا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں “معرکۂ حق” کی پہلی یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ آج کا دن پوری قوم اور مسلح افواج کے لیے باعثِ فخر ہے کیونکہ دشمن کی جارحیت کا قومی اتحاد، جرأت اور پیشہ ورانہ مہارت سے بھرپور جواب دیا گیا۔

تقریب کے آغاز پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے شہدا کی یادگار پر حاضری دی، پھول چڑھائے جبکہ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی۔

اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل نے کہا کہ “معرکۂ حق” دو نظریات کے درمیان ایک فیصلہ کن معرکہ تھا جس میں حق کو کامیابی اور باطل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خطے میں طاقت کا توازن تبدیل کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے لیکن پاکستان اس کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو مکمل طور پر ناقابلِ تسخیر بنا دیا گیا ہے اور دشمن جان لے کہ مستقبل میں کسی بھی مہم جوئی کے نتائج انتہائی خطرناک اور دور رس ہوں گے۔ فیلڈ مارشل کے مطابق فتح میزائلوں اور پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے 26 سے زائد عسکری اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ جدید جنگیں ملٹی ڈومین آپریشنز پر مشتمل ہوں گی جن میں ڈرونز، سائبر وارفیئر اور آرٹیفشل انٹیلی جنس اہم کردار ادا کریں گے، اسی مقصد کے لیے ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ افواجِ پاکستان کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کو پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اپنی متوازن اور ذمہ دار سفارتکاری کے ذریعے خطے میں امن کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

فیلڈ مارشل نے افغانستان پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین پر دہشت گردی کے مراکز اور محفوظ پناہ گاہوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنائے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام، افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور پاکستان کا سبز ہلالی پرچم امید، استحکام اور قومی وحدت کی علامت ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 مئی، 2026 کو 05:24 AM

آخری تدوین: 10 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026