وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر پزشکیان، باقر قالیباف اور عباس عراقچی سے ملاقاتیں

W
Web Desk
23 مئی، 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر پزشکیان، باقر قالیباف اور عباس عراقچی سے ملاقاتیں
international seerat conference

فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنے ایران کے دورے کے دوران اعلیٰ ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن عمل کو آگے بڑھانے اور ایران امریکا مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

( تہران )ایرانی دارالحکومت تہران میں ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے خصوصی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورتحال، سفارتی روابط اور امن و استحکام کے فروغ پر گفتگو کی۔ اس موقع پر باقر قالیباف اور عباس عراقچی بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا گیا۔ فریقین نے خطے میں پائیدار امن کے لیے سفارتی اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بعد ازاں باقر قالیباف سے علیحدہ ملاقات بھی کی، جس میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات اور ممکنہ امن معاہدے سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

اس سے قبل پاکستانی وفد اور عباس عراقچی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مغربی ایشیا کی سکیورٹی صورتحال، خطے میں امن و استحکام اور سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ روز ایران پہنچے تھے جہاں ان کا استقبال سکندر مومنی نے کیا۔

دوسری جانب محسن نقوی بھی ایران میں موجود ہیں اور وہ ایرانی حکام سے مختلف ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال اور ایران امریکا تنازعات میں کمی کے امکانات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستان خطے میں سفارتی رابطوں اور ثالثی کی کوششوں میں متحرک کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ بھی انہی سفارتی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 مئی، 2026 کو 11:17 AM

آخری تدوین: 5 جون، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026