وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

یو اے ای اور یورو بانڈز کی ادائیگی کیلئے انتظامات مکمل، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

W
Web Desk
7 اپریل، 2026
یو اے ای اور یورو بانڈز کی ادائیگی کیلئے انتظامات مکمل، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے یو اے ای اور یورو بانڈز کی ری پیمنٹ کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں جبکہ زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم رکھنے کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں۔

(اسلام آباد) اسلام آباد میں موجودہ معاشی صورتحال پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر محتاط معاشی پالیسیاں ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم رکھا جائے گا اور آئی ایم ایف کے طے شدہ اہداف کو برقرار رکھا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی بروقت ادائیگیوں کے حوالے سے تمام کمٹمنٹس پوری کی جائیں گی جبکہ کمرشل فنانسنگ اور بانڈز کے اجرا کیلئے تیاریاں بھی جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کمرشل فنانسنگ کیلئے بینکوں کے کنسورشیم سے بات چیت جاری ہے۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ اپریل کے اختتام سے پانڈا بانڈز کے اجرا کیلئے دوبارہ تیاریاں شروع کی جائیں گی۔ حکومت مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کیلئے مقررہ فنانسنگ اہداف کمٹمنٹ کے مطابق پورے کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پہلی مرتبہ پانڈا بانڈز جاری کر رہا ہے، جس کے باعث اس عمل میں وقت لگ رہا ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق خطے میں کشیدہ صورتحال کے ممکنہ معاشی اثرات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ پالیسیوں کے باعث معیشت درست سمت میں گامزن ہے جبکہ آئندہ دنوں میں اہم معاشی فیصلے اور بجٹ کی تیاریاں بھی کی جائیں گی۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 اپریل، 2026 کو 06:53 AM

آخری تدوین: 7 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع
پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔ دورے کے دوران وہ ترک عسکری اور سیاسی قیادت سے دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی، انسداد دہشت گردی اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر ملاقاتیں اور تبادلۂ خیال کریں گے

Web Desk13 جولائی، 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف اور اسحاق ڈار نے دوحہ میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کرکے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کی۔ پاکستان نے 13 جولائی کو قومی یومِ سوگ مناتے ہوئے قومی پرچم سرنگوں رکھا

Web Desk13 جولائی، 2026
وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، مونال ریسٹورنٹ گرانے کا حکم کالعدم قرار
تازہ ترین

وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، مونال ریسٹورنٹ گرانے کا حکم کالعدم قرار

وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد کے مونال ریسٹورنٹ کو گرانے کے سابقہ حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اپیلیں منظور کر لیں۔ عدالت نے حکم امتناعی بھی ختم کر دیا اور ٹرائل کورٹس کو مقدمات کے جلد فیصلے کی ہدایت جاری کی

Web Desk13 جولائی، 2026