وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے افتتاحی میچ میں منفرد ریکارڈ قائم، 3 ریڈ کارڈز نے تاریخ رقم کر دی

W
Web Desk
12 جون، 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے افتتاحی میچ میں منفرد ریکارڈ قائم، 3 ریڈ کارڈز نے تاریخ رقم کر دی
international seerat conference

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے افتتاحی میچ میں میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلے کے دوران 3 ریڈ کارڈز دکھائے گئے، جو ورلڈ کپ کی تاریخ کے کسی بھی افتتاحی میچ میں پہلی بار ہوا۔ یہ منفرد ریکارڈ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گی

(میکسیکو )فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026ء کے افتتاحی میچ میں ایک منفرد اور غیر معمولی ریکارڈ قائم ہوگیا، جب میچ کے دوران مجموعی طور پر تین کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔

ورلڈ کپ کے افتتاحی مقابلے میں میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقہ کو دو صفر سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، تاہم میچ میں سخت مقابلے اور جارحانہ کھیل نے بھی توجہ حاصل کی۔

ریفری نے کھیل کے دوران جنوبی افریقہ کے دو جبکہ میکسیکو کے ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھایا۔ فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ افتتاحی میچ میں بیک وقت تین ریڈ کارڈز جاری کیے گئے ہوں، جس کے باعث یہ مقابلہ ریکارڈ بک کا حصہ بن گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں اب تک سات ایسے میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں تین یا اس سے زیادہ ریڈ کارڈز دکھائے گئے۔ اس فہرست میں سب سے نمایاں مقابلہ 2006ء کے ورلڈ کپ میں پرتگال اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا گیا تھا، جہاں ریفری نے چار کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھایا تھا۔

ماہرین کے مطابق افتتاحی میچ میں اتنی بڑی تعداد میں ریڈ کارڈز کا سامنے آنا غیر معمولی واقعہ ہے، جس نے ورلڈ کپ 2026ء کے آغاز کو مزید یادگار بنا دیا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 12 جون، 2026 کو 04:10 AM

آخری تدوین: 12 جون، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026