وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، پاکستان کا مکمل عملدرآمد اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور

W
Web Desk
1 اگست، 2026
غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، پاکستان کا مکمل عملدرآمد اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
international seerat conference

پاکستان نے غزہ امن منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ دفتر خارجہ نے منصوبے پر مکمل عملدرآمد، فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور 1967 کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا

اسلام آباد: پاکستان نے غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد کی جانب ہونے والی مثبت پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ منصوبے کے تحت کیے گئے تمام وعدوں پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہو سکے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان غزہ امن منصوبے میں ہونے والی حالیہ پیشرفت کو خوش آئند قرار دیتا ہے اور اس سلسلے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ممالک امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ کی مسلسل سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کو توقع ہے کہ موجودہ پیشرفت نہ صرف غزہ امن منصوبے کے تمام نکات پر مکمل عملدرآمد کا باعث بنے گی بلکہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

دفتر خارجہ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ سفارتی کوششیں فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کے ناقابلِ تنسیخ حق کے حصول میں معاون ثابت ہوں گی اور انہیں انصاف پر مبنی سیاسی حل فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور عالمی برادری کے متفقہ اصولوں کے مطابق ایک قابلِ اعتماد، جامع اور مقررہ مدت پر مبنی سیاسی عمل کو آگے بڑھایا جانا چاہیے۔

بیان میں پاکستان نے اپنے دیرینہ اور مستقل مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سیاسی عمل کا منطقی انجام 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد، خودمختار، جغرافیائی طور پر متصل اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کا قیام ہونا چاہیے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

پاکستان نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق، امن، انصاف اور دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 اگست، 2026 کو 12:20 PM

آخری تدوین: 1 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026