وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

راولاکوٹ میں شہید اہلکاروں کی سرکاری اعزاز کے ساتھ نماز جنازہ، امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائی جاری

W
Web Desk
9 جون، 2026
راولاکوٹ میں شہید اہلکاروں کی سرکاری اعزاز کے ساتھ نماز جنازہ، امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائی جاری
international seerat conference

راولاکوٹ میں پرتشدد حملوں میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی سرکاری اعزاز کے ساتھ نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ آئی جی آزاد کشمیر پولیس نے کہا کہ امن و امان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی

(راولاکوٹ) راولاکوٹ میں پرتشدد واقعات کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں اعلیٰ حکام، سیکیورٹی اہلکاروں، شہدا کے اہل خانہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ سول لائنز راولاکوٹ میں منعقد ہوئی جہاں شہدا کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کرنے سے قبل خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر آئی جی آزاد کشمیر پولیس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا ہے اور ریاست میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آزاد کشمیر میں امن کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہیں۔ ان کے مطابق حالیہ پرتشدد حملوں میں 3 اہلکار شہید جبکہ 40 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

آئی جی پولیس نے الزام عائد کیا کہ بعض شرپسند عناصر نے معصوم شہریوں کو ورغلا کر بدامنی پھیلانے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں صورتحال کو کنٹرول کیا اور امن و امان برقرار رکھا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ریاست کے امن کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

حکام کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں جبکہ امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 جون، 2026 کو 06:51 AM

آخری تدوین: 9 جون، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026