وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
معیشت

سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 96 ہزار روپے سے تجاوز

W
Web Desk
7 مئی، 2026
سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 96 ہزار روپے سے تجاوز

سونے کی قیمت میں ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان متوقع ڈیل کے اثرات عالمی مارکیٹ پر بھی نمایاں نظر آ رہے ہیں۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے فی تولہ تک پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 687 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 25 ہزار 893 روپے ہو گئی، جبکہ فی تولہ Silver کی قیمت 373 روپے بڑھ کر 8 ہزار 445 روپے تک جا پہنچی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں 78 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 744 ڈالر پر ٹریڈ ہونے لگا۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق عالمی سیاسی صورتحال، ایران امریکا مذاکرات اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی جانب بڑھتی توجہ کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 مئی، 2026 کو 01:57 PM

آخری تدوین: 7 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی
تازہ ترین

ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

پاکستان میں ایل پی جی کی من مانی قیمتوں پر فروخت جاری، کوئٹہ میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی۔ لاہور، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بھی قیمتیں بلند ہیں۔ حکومت نے مقامی ایل پی جی کی 90 فیصد پیداوار کی شفاف نیلامی کا فیصلہ کرلیا

Web Desk7 نومبر، 2026
سعودی عرب کے بعد چین اور کویت کی بھی پاکستان کو 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کرانے کی یقین دہانی
تازہ ترین

سعودی عرب کے بعد چین اور کویت کی بھی پاکستان کو 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کرانے کی یقین دہانی

سعودی عرب کے بعد چین اور کویت نے پاکستان کو 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔ تینوں ممالک سے مجموعی طور پر 7.3 ارب ڈالر قرضوں کی مدت میں توسیع متوقع ہے

Web Desk5 نومبر، 2026
وفاقی کابینہ کی نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری، 10 روپے کا نوٹ ختم کرکے سکہ متعارف کرانے کا فیصلہ
معیشت

وفاقی کابینہ کی نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری، 10 روپے کا نوٹ ختم کرکے سکہ متعارف کرانے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں پاکستان کے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دے دی۔ نئے نوٹوں میں جدید سکیورٹی فیچرز اور پائیدار میٹریل استعمال کیا جائے گا تاکہ جعلی کرنسی کی روک تھام ہوسکے۔ کابینہ نے 10 روپے کے بینک نوٹ کی جگہ 10 روپے کا سکہ متعارف کرانے کی بھی منظوری دے دی

Web Desk4 نومبر، 2026