وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے، حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کا دوٹوک اعلان

W
Web Desk
26 جون، 2026
لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے، حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کا دوٹوک اعلان

حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک تنظیم ہتھیار نہیں ڈالے گی۔ انہوں نے لبنانی حکومت، اسرائیل، امریکا اور ایران سے متعلق بھی اہم بیانات دیے

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کے لبنان سے مکمل انخلا تک تنظیم ہتھیار نہیں ڈالے گی اور اس معاملے پر کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی۔

اپنے بیان میں نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ کا صبر کمزوری کی علامت نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ ان کے بقول ثابت قدمی ہی کامیابی کا راستہ ہے، جبکہ دریائے لیطانی کے شمال میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا مقصد حزب اللہ کا خاتمہ تھا، تاہم اسرائیل اپنے اس مقصد میں ناکام رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنان سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا تک ہتھیار ڈالنے کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوگی۔

نعیم قاسم نے مزید کہا کہ لبنانی حکام ملک کی آدھی آبادی کو خود سے دور کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر لبنانی حکومت قومی خودمختاری کے راستے پر گامزن رہتی ہے تو حزب اللہ اس کا بھرپور ساتھ دے گی۔

حزب اللہ کے سربراہ نے لبنانی حکام پر زور دیا کہ وہ امریکا اور اسرائیل کے مفادات کے لیے کام کرنا بند کریں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والا معاہدہ واشنگٹن اور اسرائیل کی شکست کا باقاعدہ اعلان ہے۔

نعیم قاسم کے مطابق ایران اپنی مضبوطی، استقامت اور مستقل مزاجی کے باعث اس مفاہمتی مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 26 جون، 2026 کو 12:34 PM

آخری تدوین: 26 جون، 2026

متعلقہ مضامین

 سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس
تازہ ترین

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی معاونت، مشترکہ دفاع اور معاہدے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔ نیویارک میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات میں بھی اجلاس کی تیاریوں اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk25 ستمبر، 2026
غزہ میں ڈرون دھماکا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
تازہ ترین

غزہ میں ڈرون دھماکا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

شمالی غزہ میں فوجی چوکی کے اندر ڈرون گر کر تباہ ہونے کے بعد دھماکا، اسرائیلی فوج کے مطابق 2 فوجی ہلاک ہوگئے

Web Desk25 ستمبر، 2026
فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ وہ جنگ ختم کرنا چاہتا ہے یا نہیں: ایرانی صدر
تازہ ترین

فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ وہ جنگ ختم کرنا چاہتا ہے یا نہیں: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ مسائل بات چیت سے حل ہوسکتے ہیں تو جنگ کی ضرورت نہیں، ایران اسلام آباد مفاہمی یادداشت کے تحت آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے

Web Desk25 ستمبر، 2026