وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

سان ڈیاگو سانحہ: اکنا ریلیف کی قیادت کا اسلامی مرکز سان ڈیاگو کا دورہ، متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی

W
Web Desk
12 جون، 2026
سان ڈیاگو سانحہ: اکنا ریلیف کی قیادت کا اسلامی مرکز سان ڈیاگو کا دورہ، متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی

اکنا ریلیف کی قیادت نے یقین دلایا کہ ادارہ متاثرہ خاندانوں اور کمیونٹی کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا

(سان ڈیاگو ) 18 مئی کو پیش آنے والے المناک سانحے کے بعد متاثرہ مسلم کمیونٹی سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اکنا ریلیف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالرؤف خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر علیم الدین نے اسلامی مرکز سان ڈیاگو کا دورہ کیا

دورے کے دوران وفد نے مرکز کے امام شیخ طہٰ اور مقامی کمیونٹی رہنماؤں سے ملاقات کی، جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اکنا ریلیف کی قیادت نے یقین دلایا کہ ادارہ متاثرہ خاندانوں اور کمیونٹی کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا

اکنا ریلیف کی کونسلنگ ٹیم پہلے ہی متاثرہ افراد کو نفسیاتی اور جذباتی معاونت فراہم کر رہی ہے تاکہ کمیونٹی کو اس مشکل صورتحال سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔ اس موقع پر قیادت نے سان ڈیاگو کی مسلم کمیونٹی کے صبر، اتحاد اور ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود کمیونٹی نے مثالی یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے

اکنا ریلیف نے شہداء کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل اور پوری کمیونٹی کے امن و استحکام کے لیے دعا کرتے ہوئے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ متاثرہ افراد کے ساتھ ہر مرحلے پر کھڑی رہے گی۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 12 جون، 2026 کو 01:06 AM

آخری تدوین: 12 جون، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ لازمی
امریکا

امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ لازمی

امریکا نے ویزا قوانین مزید سخت کرتے ہوئے 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ کی نئی شرط عائد کر دی۔ نیا قانون 3 اگست سے نافذ ہوگا اور B-1 و B-2 ویزا درخواست گزار اس سے متاثر ہوں گے

Web Desk2 اگست، 2026
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا نے شہریوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی
امریکا

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا نے شہریوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی

امریکا نے کویت، سعودی عرب، قطر، بحرین، مصر، اردن اور متحدہ عرب امارات میں موجود اپنے شہریوں کو بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے باعث انخلا پر غور کرنے یا فوری روانگی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی

Web Desk2 اگست، 2026
ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کر دیا، معاہدے کی امید ظاہر
تازہ ترین

ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کر دیا، معاہدے کی امید ظاہر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر مجوزہ حملہ فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اگر ایران کے ساتھ جلد معاہدہ ہو گیا تو فوجی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی

Web Desk2 اگست، 2026