وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

کینیڈا میں عید بازار سج گیا، پاکستانی ثقافت کے رنگ بکھر گئے

قرةالعَین حیدرقرةالعَین حیدر
17 مئی، 2026
کینیڈا  میں عید بازار سج گیا، پاکستانی ثقافت کے رنگ بکھر گئے

کینیڈا کے شہر کیلگیری میں پاکستانی کمیونٹی کے زیر اہتمام رنگا رنگ عید بازار کا انعقاد کیا گیا، جہاں پاکستانی ثقافت، روایتی کھانوں، ملبوسات اور بین الثقافتی ہم آہنگی نے شرکاء کی بھرپور توجہ حاصل کی

( کیلگیری) کینیڈا کے صوبے البرٹا کے شہر کیلگیری کے نارتھ ایسٹ علاقے میں واقع جینسز سینٹر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے رنگا رنگ عید بازار کا انعقاد کیا گیا، جہاں پاکستانی ثقافت، روایات اور کھانوں نے شرکاء کی بھرپور توجہ حاصل کی۔

عید بازار میں خواتین کے لیے دیدہ زیب گارمنٹس، روایتی کھوسے، جیولری اور دیگر ثقافتی اشیاء کے اسٹالز سجائے گئے تھے، جبکہ مہمانوں کی دلچسپی کے پیشِ نظر پاکستانی پکوانوں سمیت مختلف ذائقوں پر مشتمل کھانوں کے خصوصی اسٹالز بھی قائم کیے گئے۔

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگر برادریوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ کینیڈا جیسے ملٹی کلچرل ملک میں بین الثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے بنگلہ دیش، افغانستان اور بھارت کی نمائندگی بھی مختلف اسٹالز کی صورت میں موجود تھی، جسے شرکاء نے خوب سراہا۔

اس موقع پر شہریوں نے منتظمین اور اسٹال ہولڈرز کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے میلوں اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد جاری رکھا جائے گا، تاکہ پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد، ثقافت اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:
قرةالعَین حیدر

قرةالعَین حیدر

قرةالعَین حیدر, وائسز آف امریکا کیلئے کینیڈا میں بطور نمائندہ خصوصی کے فرائض انجام دے رہی ہیں

شائع ہوا: 17 مئی، 2026 کو 04:35 PM

آخری تدوین: 17 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، ٹرمپ کا اعلان، تیل بردار جہاز دوبارہ روانہ
امریکا

آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، ٹرمپ کا اعلان، تیل بردار جہاز دوبارہ روانہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی نقل و حرکت دوبارہ شروع ہو گئی ہے اور تیل بردار جہاز محفوظ راستوں سے اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہیں۔ امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

Web Desk15 جون، 2026
امریکی سینیٹر لینزی گراہم کا ایران معاہدہ کانگریس میں پیش کرنے کا مطالبہ
تازہ ترین

امریکی سینیٹر لینزی گراہم کا ایران معاہدہ کانگریس میں پیش کرنے کا مطالبہ

امریکی سینیٹر لینزی گراہم نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ معاہدے کو کانگریس کے سامنے منظوری اور ووٹنگ کے لیے پیش کیا جائے۔ انہوں نے معاہدے کی مختلف تشریحات پر بھی تشویش ظاہر کی

Web Desk15 جون، 2026
نیتن یاہو کی وجہ سے معاہدے میں تاخیر ہوئی، اس میں کوئی سمجھ بوجھ نہیں: ٹرمپ کا سخت بیان
تازہ ترین

نیتن یاہو کی وجہ سے معاہدے میں تاخیر ہوئی، اس میں کوئی سمجھ بوجھ نہیں: ٹرمپ کا سخت بیان

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے، تاہم نیتن یاہو کی وجہ سے دستخط میں تاخیر ہوئی۔ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران دونوں سے مزید حملے نہ کرنے کی اپیل بھی کی

Web Desk15 جون، 2026