وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران کے جوہری ہتھیار اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، ٹرمپ

W
Web Desk
13 ستمبر، 2026
 ایران کے جوہری ہتھیار اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، ٹرمپ
international seerat conference

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ضروری ہے، جنگ جلد ختم ہونے اور تیل کی قیمتیں گرنے کی بھی پیش گوئی کی

ڈبلن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتا تو اس کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ، بالخصوص اسرائیل، کے لیے انتہائی سنگین خطرات پیدا ہو سکتے تھے۔

آئرلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے سے صرف دو ہفتے کی دوری پر تھا۔ ان کے مطابق امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

امریکی صدر نے سعودی آئل پائپ لائن پر ہونے والے حملے کا ذمہ دار بھی غالباً ایران کو قرار دیا، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حوثی امریکا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، جبکہ ایران سے یورپ کے بعض شہروں کو بھی خطرہ لاحق تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران پر مزید ایک ہفتے تک حملہ نہ کیا جاتا تو ایران امریکا پر بھی حملہ کر دیتا۔

ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے بھی بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس پر امریکا کا کنٹرول ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔

امریکی صدر کے مطابق جنگ کے خاتمے کے فوراً بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیزی سے کم ہو سکتی ہیں۔

ٹرمپ کے ان بیانات کے بعد ایران، اسرائیل اور خطے کی سلامتی سے متعلق کشیدگی ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، جبکہ آبنائے ہرمز اور توانائی کی عالمی سپلائی پر ممکنہ اثرات بھی اہم موضوع بنے ہوئے ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 ستمبر، 2026 کو 03:10 AM

آخری تدوین: 13 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

واشنگٹن: سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد
تازہ ترین

واشنگٹن: سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد

واشنگٹن ڈی سی میں سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں نعتیہ کلام، درود و سلام اور سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالی گئی جبکہ پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور بقا کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

محمد نعیم اختر12 ستمبر، 2026
بالٹی مور میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد، عقیدت مندوں کی بھرپور شرکت
امریکا

بالٹی مور میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد، عقیدت مندوں کی بھرپور شرکت

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں اور خواتین نے شرکت کی۔ مقررین نے اطاعتِ الٰہی، اتباعِ رسول ﷺ، اتحادِ امت اور نوجوان نسل کو سیرتِ نبوی ﷺ سے روشناس کرانے پر زور دیا۔ محفل کے اختتام پر غزہ و فلسطین، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں

محمد نعیم اختر12 ستمبر، 2026
 ایران کے خلاف جنگ کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں، دوبارہ موقع ملا تو حملہ کروں گا: ٹرمپ
تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں، دوبارہ موقع ملا تو حملہ کروں گا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے پر انہیں کوئی پچھتاوا نہیں اور دوبارہ موقع ملا تو وہ ایران پر حملے کا ہی فیصلہ کریں گے۔ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا

Web Desk11 ستمبر، 2026