وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

اسلام آباد مذاکرات کے بعد ایران سے امن معاہدے کی امید،اگر معاہدہ نہ کیا تو بہت تکلیف دہ ہوگا: ٹرمپ

W
Web Desk
10 اپریل، 2026
اسلام آباد مذاکرات کے بعد ایران سے امن معاہدے کی امید،اگر  معاہدہ نہ کیا تو بہت تکلیف دہ ہوگا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسلام آبادمیں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں ایران کے ساتھ امن معاہدے کے امکانات روشن ہیں، تاہم معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ حملوں کی وارننگ بھی دے دی۔

(واشنگٹن ڈی سی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ نیتن یاہو نے انہیں ٹیلی فون پر یقین دہانی کرائی ہے کہ لبنان پر حملوں میں کمی کی جائے گی تاکہ خطے میں کشیدگی کم کی جا سکے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ حتمی امن معاہدے کے لیے پُرامید ہے، تاہم امریکی بحری اور فضائی اثاثے اور فوجی اہلکار معاہدہ طے ہونے تک ایران کے گرد موجود رہیں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی وجہ سے حقیقی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکا دوبارہ فوجی کارروائی کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔ امریکی صدر کے مطابق امریکی افواج خطے میں الرٹ رہیں گی اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ خطے میں استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں اور امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے کے اقدامات جاری رکھے گا۔

ماہرین کے مطابق امریکی صدر کا یہ بیان خطے میں جاری کشیدگی اور جاری مذاکرات کے تناظر میں اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے، جبکہ امن معاہدے کے امکانات اور فوجی دباؤ دونوں ایک ساتھ برقرار رکھے گئے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 اپریل، 2026 کو 07:02 AM

آخری تدوین: 10 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی انتخابات میں مداخلت کا خدشہ، کیلیفورنیا کے گورنر کا ججوں کو ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف خبردار رہنے کا مطالبہ
تازہ ترین

امریکی انتخابات میں مداخلت کا خدشہ، کیلیفورنیا کے گورنر کا ججوں کو ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف خبردار رہنے کا مطالبہ

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزم نے امریکی ججوں کو خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ وسط مدتی انتخابات سے قبل بیلٹ پیپرز اور انتخابی ریکارڈ ضبط کرنے کے لیے عدالتی وارنٹ حاصل کرنے کی کوشش کرسکتی ہے

Web Desk1 نومبر، 2026
امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم
امریکا

امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم

امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل 5 کروڑ 27 لاکھ 96 ہزار سے زائد شہری ووٹ ڈال چکے ہیں، جس کے بعد 2022 کے قبل از وقت ووٹنگ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

Web Desk1 نومبر، 2026
ایران کی ایک یا دو جوہری تنصیبات پر کارروائی باقی ہے،  صدر ڈونلڈ ٹرمپ
تازہ ترین

ایران کی ایک یا دو جوہری تنصیبات پر کارروائی باقی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی ایک یا دو جوہری تنصیبات پر کارروائی باقی ہے، ضرورت پڑنے پر 10 منٹ میں حملہ کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب ایران نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی

Web Desk1 نومبر، 2026