وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر باقر قالیباف نے اسلام آباد آمد پر طیارے کی نشستوں پر شہید بچوں کی تصاویر شیئر کر دیں

W
Web Desk
11 اپریل، 2026
ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر باقر قالیباف نے اسلام آباد آمد پر طیارے کی نشستوں پر شہید بچوں کی تصاویر شیئر کر دیں
international seerat conference

ایران کے اعلیٰ سطحی وفد کی اسلام آباد آمد کے موقع پر ایک انتہائی جذباتی اور دلدوز منظر سامنے آیا ہے، جہاں طیارے کی نشستوں پر شہید بچوں کی تصاویر، بستے اور جوتے رکھے گئے تھے

( اسلام آباد)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے پاکستان کے لیے روانگی کے دوران طیارے کے اندر کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا، "یہ میرے احباب ہیں"، جس نے سوشل میڈیا پر جذباتی ردعمل کو جنم دیا۔

باقر قالیباف کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی بچوں کی تصاویر پھولوں کے ساتھ طیارے کی نشستوں پر رکھی دیکھی جا سکتی ہیں۔ نشستوں پر بچوں کے بستے اور جوتے بھی رکھے گئے تھے جو اس منظر کو مزید دلخراش بنا رہے تھے۔

اس خصوصی پرواز کو "مناب 168" کا نام دیا گیا، جو 28 فروری کو جنگ کے پہلے دن مناب کے اسکول پر ہونے والے حملے کی یاد میں رکھا گیا ہے۔ اس حملے میں 168 معصوم بچوں سمیت کئی افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وفد ان تصاویر اور یادگار اشیاء کو اسلام آباد اپنے ساتھ لایا ہے تاکہ امریکا کے ساتھ ہونے والے اہم مذاکرات سے قبل عالمی برادری کو جنگ کے انسانی پہلو اور اس کے سنگین اثرات سے آگاہ کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ ایران کا اعلیٰ سطحی وفد امریکا کے ساتھ اہم مذاکرات میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ چکا ہے، جہاں خطے کی صورتحال، جنگ بندی اور دیگر اہم معاملات پر بات چیت متوقع ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 اپریل، 2026 کو 06:44 AM

آخری تدوین: 11 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026