وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ، امریکا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی: ایرانی فوج

W
Web Desk
20 اپریل، 2026
ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ، امریکا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی: ایرانی فوج
international seerat conference

ایرانی فوج کا الزام، امریکا نے خلیج عمان میں ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ کر کے جنگ بندی توڑی، نیوی گیشن سسٹم غیر فعال، ایران نے جلد جواب دینے کا اعلان کیا۔

(تہران) ایرانی فوج نے امریکی کارروائی کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج عمان میں ایرانی تجارتی بحری جہاز پر حملہ کیا گیا جس کا جواب جلد دیا جائے گا۔

ایرانی فوجی ہیڈکوارٹرز کے مطابق امریکا نے ایرانی پرچم والے تجارتی جہاز کے نیوی گیشن سسٹم کو غیر فعال کیا اور بعد ازاں اہلکاروں کو جہاز میں اتار کر اسے اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کی۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی خلیج عمان میں کھلی بحری قزاقی کے مترادف ہے اور یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور جاری جنگ بندی معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہے۔

ایرانی فوجی حکام نے خبردار کیا کہ تجارتی بحری جہاز پر حملے کا مناسب وقت پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی سمندری حدود اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

ایرانی حکام کے بیان کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ عالمی سطح پر اس صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 اپریل، 2026 کو 07:14 AM

آخری تدوین: 20 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026