وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

حکومت گرانے کا خواب دیکھنے والا دشمن ناکام ہوگیا: ایرانی صدر

W
Web Desk
17 اپریل، 2026
حکومت گرانے کا خواب دیکھنے والا دشمن ناکام ہوگیا: ایرانی صدر
international seerat conference

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا دشمن تین دن میں حکومت گرانا چاہتا تھا مگر ایرانی مجاہدین کی دلیری نے منصوبہ ناکام بنا دیا، ایران عزت کے ساتھ جنگ سے نکلا۔

(تہران) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ملک کا تختہ الٹنے کا خواب دیکھنے والا دشمن ناکام ہو گیا اور ایران مکمل عزت و وقار کے ساتھ اس جنگ سے باہر نکلا ہے۔

ایرانی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن سمجھتا تھا وہ تین دن میں حکومت گرا دے گا، تاہم ایرانی مجاہدین کی دلیری اور مزاحمت نے ثابت کر دیا کہ ایران کو جھکانا آسان نہیں۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ عوامی ردعمل بے مثال رہا جبکہ امریکی صدر کے عوامی ویڈیوز کو "مصنوعی" قرار دینے کے دعوے حقیقت سے دور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر عوامی ویڈیوز کو مصنوعی ذہانت کا کرشمہ قرار دے کر حقیقت چھپانا چاہتے تھے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ رہبرِ انقلاب کی ہدایات نے مشکل وقت میں بھرپور رہنمائی فراہم کی، جس کے باعث ایران نے مشکلات کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران مکمل عزت اور وقار کے ساتھ اس جنگ سے باہر نکلا ہے اور سفارتی تعلقات اور کوششوں کے ذریعے لبنان میں بھی جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا گیا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 17 اپریل، 2026 کو 04:07 PM

آخری تدوین: 17 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026