وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکی ناکہ بندی کا اعلان بھونڈا فیصلہ، مائن سویپر آگے بڑھا تو فائر کریں گے: قالیباف

W
Web Desk
19 اپریل، 2026
امریکی ناکہ بندی کا اعلان بھونڈا فیصلہ، مائن سویپر آگے بڑھا تو فائر کریں گے: قالیباف
international seerat conference

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کی جانب سے مبینہ ناکہ بندی کے اعلان کو "بھونڈا اور جاہلانہ فیصلہ" قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ امریکی بحری جہازوں نے پیش قدمی کی تو ایران بھرپور جواب دے گا۔

(تہران)ایرانی میڈیا کے مطابق قالیباف نے کہا کہ امریکا نے ناکہ بندی کا اعلان کرکے خطے میں کشیدگی کو بڑھانے کی کوشش کی ہے، جبکہ ایران اس قسم کے اقدامات کو ہرگز قبول نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دوسرے ممالک آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں تو ایران کو روکنا ناممکن ہے۔

قالیباف نے امریکی بحری سرگرمیوں پر بھی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی مائن سویپر اپنی موجودہ پوزیشن سے ایک انچ بھی آگے نہ بڑھیں، بصورت دیگر ایران یقینی طور پر فائرنگ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیغام امریکی وفد کو واضح طور پر پہنچا دیا گیا ہے۔

ایرانی اسپیکر نے دعویٰ کیا کہ حالیہ جنگی کشیدگی کے دوران ایران نے دشمن کے 170 سے 180 ڈرونز کو نشانہ بنایا، جبکہ امریکا کا جدید ایف 35 لڑاکا طیارہ بھی مار گرایا گیا، جو معمولی بات نہیں ہے۔

قالیباف کا کہنا تھا کہ ایران کی جنگی ٹیکنالوجی کی مکمل تفصیلات بتانا مناسب نہیں، تاہم دشمن کو ایران کی صلاحیتوں کا اندازہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والی مذاکراتی پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت میں کچھ پیشرفت ضرور ہوئی تھی، تاہم ابھی بھی دونوں فریقین کے درمیان خاصا فاصلہ باقی ہے اور مزید سفارتی کوششوں کی ضرورت ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 اپریل، 2026 کو 05:41 AM

آخری تدوین: 19 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026