وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اسرائیل ایران جنگ دوبارہ شروع کرنے کو تیار، اہداف طے، شدید حملوں کی دھمکی

W
Web Desk
23 اپریل، 2026
اسرائیل ایران جنگ دوبارہ شروع کرنے کو تیار، اہداف طے، شدید حملوں کی دھمکی

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کی مکمل تیاری کر لی گئی، اہداف طے، آئندہ حملے زیادہ شدید ہوں گے۔

(تل ابیب) اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اور اس حوالے سے اہداف پہلے ہی طے کیے جا چکے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے وزارتِ دفاع میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کہا کہ فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

اسرائیل کاٹز کے مطابق اسرائیل اس وقت امریکا کی جانب سے اجازت کا منتظر ہے تاکہ ایران کے خلاف کارروائی کا دوبارہ آغاز کیا جا سکے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ حملے پہلے سے زیادہ شدید اور تباہ کن ہوں گے اور ایران کو مزید نقصان پہنچائیں گے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے خبردار کیا کہ کسی بھی ممکنہ کارروائی کی صورت میں ایران کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔

اس بیان کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق ایسی پیش رفت مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کو بڑھا سکتی ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 اپریل، 2026 کو 06:32 PM

آخری تدوین: 23 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، ٹرمپ کا اعلان، تیل بردار جہاز دوبارہ روانہ
امریکا

آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، ٹرمپ کا اعلان، تیل بردار جہاز دوبارہ روانہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی نقل و حرکت دوبارہ شروع ہو گئی ہے اور تیل بردار جہاز محفوظ راستوں سے اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہیں۔ امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

Web Desk15 جون، 2026
امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کا ایران معاہدہ کانگریس میں پیش کرنے کا مطالبہ
تازہ ترین

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کا ایران معاہدہ کانگریس میں پیش کرنے کا مطالبہ

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ معاہدے کو کانگریس کے سامنے منظوری اور ووٹنگ کے لیے پیش کیا جائے۔ انہوں نے معاہدے کی مختلف تشریحات پر بھی تشویش ظاہر کی

Web Desk15 جون، 2026
 اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھی، سیمنٹ، آئی ٹی اور آٹو سیکٹر کے لیے مثبت اشارہ
پاکستان

اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھی، سیمنٹ، آئی ٹی اور آٹو سیکٹر کے لیے مثبت اشارہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کے تحت بنیادی شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔ ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے سیمنٹ، آئی ٹی، اسٹیل اور آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ مل سکتا ہے

Web Desk15 جون، 2026