وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکا ایران امن معاہدہ: تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی، ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی

W
Web Desk
15 جون، 2026
امریکا ایران امن معاہدہ: تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی، ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی
international seerat conference

امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ یہ مثبت رجحان امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ امن معاہدے کی خبروں کے بعد سامنے آیا ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں کاروبار کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت گر کر 80.64 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، جبکہ برطانوی کروڈ آئل 83.68 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 109 ڈالر اضافے کے بعد 4328 ڈالر پر ٹریڈ کرتا رہا۔

رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے پر باضابطہ دستخط آئندہ جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں متوقع ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ معاہدے کے بعد خطے میں استحکام آئے گا اور تیل کی آزادانہ نقل و حمل جاری رہے گی۔

ماہرین کے مطابق اگر معاہدہ طے پا جاتا ہے تو عالمی توانائی منڈی میں سپلائی کے خدشات کم ہوں گے، جس کے باعث تیل کی قیمتوں پر مزید دباؤ آ سکتا ہے اور عالمی معیشت کو بھی مثبت اثرات حاصل ہوں گے۔

واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے بعد آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی متاثر ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ تاہم اب امن معاہدے کی امید نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرتے ہوئے عالمی مالیاتی منڈیوں میں مثبت رجحان پیدا کر دیا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 جون، 2026 کو 06:20 AM

آخری تدوین: 15 جون، 2026

متعلقہ مضامین

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اثر، ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غور
تازہ ترین

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اثر، ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غور

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث وفاقی حکومت نے ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر دوبارہ غور شروع کردیا۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو غیر ضروری نقل و حرکت محدود کرنے اور تین روزہ تعطیلات کی مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔ حتمی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی

Web Desk15 ستمبر، 2026
محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب، خط کا متن سامنے آگیا
تازہ ترین

محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب، خط کا متن سامنے آگیا

قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کو بذریعہ کورئیر جواب ارسال کردیا۔ خط میں رضوان نے طلبی کی وجہ، موبائل فون واپس نہ کرنے اور مبینہ ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق اہم سوالات اٹھا دیے

Web Desk15 ستمبر، 2026
عمران خان ہسپتال منتقلی کیس: وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، تمام مقدمات کی سماعت کا اعلان
تازہ ترین

عمران خان ہسپتال منتقلی کیس: وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، تمام مقدمات کی سماعت کا اعلان

وفاقی آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کیس سے جڑے تمام مقدمات کی سماعت کا فیصلہ کر لیا۔ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس سے متعلقہ ریکارڈ طلب، توہین عدالت، ہسپتال منتقلی اور نظرثانی درخواستوں کا ریکارڈ بھی مانگ لیا گیا

Web Desk15 ستمبر، 2026