وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اسرائیلی انٹیلیجنس نے ایرانی جوہری پروگرام پر نیتن یاہو کے دعوے کو مسترد کر دیا

W
Web Desk
6 جولائی، 2026
اسرائیلی انٹیلیجنس نے ایرانی جوہری پروگرام پر نیتن یاہو کے دعوے کو مسترد کر دیا

اسرائیلی میڈیا کے مطابق موساد اور فوجی انٹیلیجنس نے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ایران کے جوہری پروگرام کی مکمل تباہی کے دعوے کی توثیق سے انکار کر دیا، جس کے بعد حکومتی مؤقف پر اختلافات سامنے آ گئے

(تل ابیب) اسرائیلی انٹیلیجنس اداروں نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دعوے کی توثیق سے انکار کرتے ہوئے اسے دستیاب شواہد سے مطابقت نہ رکھنے والا قرار دیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب موساد اور اسرائیلی فوجی انٹیلیجنس سمیت متعلقہ سیکیورٹی اداروں نے ایران کے جوہری پروگرام کی مکمل تباہی کے دعوے کی حمایت کرنے سے گریز کیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم آفس نے انٹیلیجنس اداروں سے سرکاری مؤقف کی تائید حاصل کرنے کی کوشش کی، تاہم حکام نے پیشہ ورانہ اصولوں کا حوالہ دیتے ہوئے غیر مصدقہ دعوے کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق انٹیلیجنس اداروں نے واضح کیا کہ ایران کے جوہری پروگرام کی مکمل تباہی سے متعلق دعویٰ موجودہ شواہد سے مطابقت نہیں رکھتا، جس کے نتیجے میں وزیر اعظم آفس، موساد اور فوجی انٹیلیجنس کے درمیان اختلافات بھی سامنے آئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مؤقف کی بھی توثیق چاہتے تھے کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، تاہم اسرائیلی سیکیورٹی اداروں نے اس دعوے کی بھی تصدیق نہیں کی۔

رپورٹس کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام کو پہنچنے والے نقصان کی نوعیت اور حجم کے بارے میں اب تک کوئی حتمی اور مستند شواہد سامنے نہیں آئے، جس کے باعث اس حوالے سے مختلف دعوؤں پر سوالات برقرار ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 جولائی، 2026 کو 03:53 AM

آخری تدوین: 6 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کی کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا
تازہ ترین

مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کی کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا

مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ریاض میں ہوگا، جس میں ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے نمائندے خطے کی سکیورٹی اور باہمی دفاعی تعاون پر غور کریں گے

Web Desk5 اکتوبر، 2026
آئی ایم ایف مذاکرات میں پیشرفت، فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی نجکاری مارچ 2027 تک مکمل کرنے کا پلان
تازہ ترین

آئی ایم ایف مذاکرات میں پیشرفت، فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی نجکاری مارچ 2027 تک مکمل کرنے کا پلان

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزہ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ حکومت نے ڈسکوز کی نجکاری کا پلان شیئر کردیا، پہلے مرحلے میں فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی نجکاری مارچ 2027 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر ہے

Web Desk4 اکتوبر، 2026
ایران کو امریکا کی نئی تجاویز موصول، جوہری معاملے پر توجہ؛ تہران کا آبنائے ہرمز پر مذاکرات پر زور
تازہ ترین

ایران کو امریکا کی نئی تجاویز موصول، جوہری معاملے پر توجہ؛ تہران کا آبنائے ہرمز پر مذاکرات پر زور

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے نئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجویز کی بنیادی توجہ جوہری معاملے پر ہے، جبکہ تہران آبنائے ہرمز کو مذاکرات میں شامل کرنا چاہتا ہے

Web Desk4 اکتوبر، 2026