وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

انڈیانا میں خالصتان ریفرنڈم کا آغاز، سکھ ووٹرز کی بڑی تعداد ووٹنگ سینٹر پہنچ گئی

W
Web Desk
16 اگست، 2026
انڈیانا میں خالصتان ریفرنڈم کا آغاز، سکھ ووٹرز کی بڑی تعداد ووٹنگ سینٹر پہنچ گئی

امریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیاناپولس میں خالصتان ریفرنڈم کا آغاز ہوگیا۔ سکھ ووٹرز کی بڑی تعداد ووٹنگ سینٹر پہنچ گئی، جہاں پنجاب کی آزادی اور خالصتان کے قیام سے متعلق رائے لی جارہی ہے

انڈیاناپولس: امریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیاناپولس میں خالصتان ریفرنڈم کا آغاز ہوگیا، جہاں سکھ برادری کی بڑی تعداد ووٹنگ کے لیے رچرڈ جی لُوگر پلازا میں قائم ووٹنگ سینٹر پہنچ گئی۔

ریفرنڈم کا انعقاد امریکہ میں قائم سکھ تنظیم سکھس فار جسٹس (SFJ) کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ ووٹنگ میں سکھ ووٹرز سے یہ رائے لی جارہی ہے کہ آیا بھارتی زیرِ انتظام پنجاب کو بھارت سے الگ کرکے ایک آزاد ریاست خالصتان قائم کیا جانا چاہیے۔

ریفرنڈم کی سرگرمیوں کا آغاز سکھ مذہبی دعائیہ تقریب سے ہوا، جہاں سکھ روایات کے مطابق دعائیں کی گئیں اور خالصتان کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر سکھ تحریک کے دوران جانیں گنوانے والے افراد کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

منتظمین کے مطابق ووٹنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی اور شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ ووٹنگ کے آغاز کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں ووٹرز کی قطاریں بھی دیکھی گئیں۔

SFJ کے مطابق ریفرنڈم کا بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا بھارتی زیرِ انتظام پنجاب ایک آزاد ملک ہونا چاہیے؟ تنظیم کا مؤقف ہے کہ بیرونِ ملک ہونے والی یہ ووٹنگ عالمی سکھ برادری کی رائے جاننے کی مہم کا حصہ ہے، جبکہ نتائج اقوام متحدہ کے سامنے پیش کرکے پنجاب میں مستقبل میں بین الاقوامی نگرانی میں ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

SFJ کے رہنما گروپت ونت سنگھ پنوں نے انڈیانا میں ہونے والی ووٹنگ کو سکھوں کے حقِ خود ارادیت کی مہم کا حصہ قرار دیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ سکھ برادری کو اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کا حق حاصل ہونا چاہیے۔

انڈیاناپولس میں ہونے والی ووٹنگ خالصتان ریفرنڈم کی بین الاقوامی مہم کا تازہ مرحلہ ہے۔ اس سے قبل امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں بھی سکھ برادری کے درمیان اسی نوعیت کی ووٹنگز منعقد کی جاچکی ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 16 اگست، 2026 کو 01:55 PM

آخری تدوین: 16 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں مودی حکومت کی شمولیت کے ’کچھ ثبوت‘ موجود ہیں، کینیڈین وزیر اعظم
تازہ ترین

ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں مودی حکومت کی شمولیت کے ’کچھ ثبوت‘ موجود ہیں، کینیڈین وزیر اعظم

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے حوالے سے کچھ شواہد موجود ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں کارنی نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا، جبکہ سکھ فار جسٹس کے گرپتونت سنگھ پنوں نے بیان کو سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مؤقف کی تائید قرار دیا

محمد نعیم اختر30 ستمبر، 2026
سفیر عاصم افتخار احمد کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے الوداعی ملاقات
صفحہ اول

سفیر عاصم افتخار احمد کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے الوداعی ملاقات

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر عاصم افتخار احمد نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے الوداعی ملاقات کی۔ انتونیو گوٹیرس نے پاکستان کے کردار اور عاصم افتخار احمد کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں سیکرٹری خارجہ بننے پر مبارکباد دی

Web Desk30 ستمبر، 2026
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، معلوم نہیں ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: ٹرمپ
امریکا

ایران کی صورتحال انتہائی خراب، معلوم نہیں ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور انہیں معلوم نہیں کہ ایران ہتھیار ڈالنے والا ہے یا نہیں

Web Desk30 ستمبر، 2026