وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

انڈیانا میں خالصتان ریفرنڈم: خواتین ووٹرز کی بڑی تعداد میں شرکت

شہلا نعیمشہلا نعیم16 اگست، 2026
 انڈیانا میں خالصتان ریفرنڈم: خواتین ووٹرز کی بڑی تعداد میں شرکت

انڈیاناپولس میں خالصتان ریفرنڈم کے دوران سکھ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خواتین ووٹرز نے سکھ برادری کے سیاسی مستقبل، حقِ خود ارادیت اور پنجاب کے حوالے سے اپنے مؤقف کا اظہار کیا

امریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیاناپولس میں خالصتان ریفرنڈم کے دوران سکھ خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ ووٹنگ سینٹر پر خواتین سکھ ووٹرز مردوں کے ساتھ قطاروں میں کھڑی نظر آئیں اور ریفرنڈم میں اپنا ووٹ استعمال کیا۔

خواتین ووٹرز کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم میں ان کی شرکت سکھ برادری کے سیاسی مستقبل اور حقِ خود ارادیت کے حوالے سے ان کے مؤقف کا اظہار ہے۔ ان کے مطابق سکھ خواتین بھی اپنے حقوق اور پنجاب کے مستقبل کے بارے میں اپنی رائے دینے کو اہم سمجھتی ہیں۔

خواتین ووٹرز نے بھارتی حکومت پر سکھ برادری کے خلاف امتیازی پالیسیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کے دور میں بھارتی پنجاب میں سکھ برادری خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہے۔

شرکاء نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بھارتی پنجاب میں غیر پنجابی آبادی کو آباد کرکے خطے کی آبادیاتی صورتحال تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جسے وہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں مبینہ تبدیلی کی کوششوں سے تشبیہ دیتی ہیں۔

خواتین ووٹرز کے مطابق خالصتان ریفرنڈم ان کے لیے محض ووٹنگ کا عمل نہیں بلکہ سکھ برادری کے سیاسی اور جمہوری حقوق کے اظہار کا ذریعہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سکھ خواتین بھی اس مہم میں مردوں کے برابر اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

شیئر کریں:
شہلا نعیم
شہلا نعیم

شہلا نعیم وائسز آف امریکا کیلئے واشنگٹن ڈی سی میں سینئر پروڈیوسر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی ہیں

شائع ہوا: 16 اگست، 2026 کو 06:15 PM

آخری تدوین: 16 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں مودی حکومت کی شمولیت کے ’کچھ ثبوت‘ موجود ہیں، کینیڈین وزیر اعظم
تازہ ترین

ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں مودی حکومت کی شمولیت کے ’کچھ ثبوت‘ موجود ہیں، کینیڈین وزیر اعظم

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے حوالے سے کچھ شواہد موجود ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں کارنی نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا، جبکہ سکھ فار جسٹس کے گرپتونت سنگھ پنوں نے بیان کو سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مؤقف کی تائید قرار دیا

محمد نعیم اختر30 ستمبر، 2026
سفیر عاصم افتخار احمد کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے الوداعی ملاقات
صفحہ اول

سفیر عاصم افتخار احمد کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے الوداعی ملاقات

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر عاصم افتخار احمد نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے الوداعی ملاقات کی۔ انتونیو گوٹیرس نے پاکستان کے کردار اور عاصم افتخار احمد کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں سیکرٹری خارجہ بننے پر مبارکباد دی

Web Desk30 ستمبر، 2026
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، معلوم نہیں ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: ٹرمپ
امریکا

ایران کی صورتحال انتہائی خراب، معلوم نہیں ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور انہیں معلوم نہیں کہ ایران ہتھیار ڈالنے والا ہے یا نہیں

Web Desk30 ستمبر، 2026