وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پاکستان امن چاہتا ہے، بھارت دوبارہ حملے کی جرات نہیں کرے گا خواجہ آصف

W
Web Desk
3 مئی، 2026
پاکستان امن چاہتا ہے، بھارت دوبارہ حملے کی جرات نہیں کرے گا خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے تاہم ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور بھارت اب دوبارہ حملے کی جرات نہیں کرے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل جس طرح بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس کے تکبر کو پاک افواج نے خاک میں ملا دیا، جس کے بعد اب بھارت دوبارہ پاکستان پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر خطے میں اچھے ہمسائے کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے، تاہم بھارت کی جانب سے پراکسی جنگ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پراکسی وار میں ملوث ہے اور بعض عناصر کو سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے، جس کے باعث سیکیورٹی چیلنجز برقرار ہیں۔

وزیر دفاع نے پاکستانی افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے ملک کے دفاع میں مثالی خدمات انجام دی ہیں اور اپنی قربانیوں سے قوم کو تحفظ فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو بھی ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ افواج نے گلگت بلتستان سے لے کر کراچی اور گوادر تک ملک کے ہر حصے کا دفاع کیا ہے، جبکہ سرحدوں پر تعینات جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن کی حفاظت کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کا مفاد ہر چیز سے مقدم ہے اور ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 مئی، 2026 کو 06:36 PM

آخری تدوین: 3 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار
پاکستان

5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے، ریاستی دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور دہشت گرد گروہوں کے مالی وسائل روکنے پر زور دیا

Web Desk6 اگست، 2026
میر رضا پوسٹ مارٹم رپورٹ تنازع، پولیس سرجن نے فارنزک خامیوں کی نشاندہی کر دی
تازہ ترین

میر رضا پوسٹ مارٹم رپورٹ تنازع، پولیس سرجن نے فارنزک خامیوں کی نشاندہی کر دی

کراچی پولیس سرجن سمعیہ سید نے میر رضا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں متعدد فارنزک خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ایس پی ایسٹ کو خط لکھ دیا۔ رپورٹ میں ایکسرے، گن پاؤڈر ٹیسٹ اور ڈی این اے سیمپل سمیت کئی امور پر سوالات اٹھائے گئے ہیں

Web Desk6 اگست، 2026
سہیل آفریدی کا 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، نوجوانوں سے شرکت کی اپیل
تازہ ترین

سہیل آفریدی کا 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، نوجوانوں سے شرکت کی اپیل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے 27 ستمبر کو اسلام آباد جانے کا اعلان کیا اور نوجوانوں سے شرکت کی اپیل کی۔ بیرسٹر گوہر اور جنید اکبر نے بھی سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا

Web Desk6 اگست، 2026