وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکی ریاست میری لینڈ میں عقیدت و محبت کی روح پرور محفل

W
Web Desk
12 مئی، 2026
امریکی ریاست میری لینڈ میں عقیدت و محبت کی روح پرور محفل

مسجد الکرم وڈلان میں حضرت علامہ رضا الدین صدیقی صاحبؒ کے تیسرے عرسِ مبارک کے موقع پر ایک پُروقار، روحانی اور ایمان افروز تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں عقیدت مندوں، علماء کرام، مشائخ عظام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے بھرپور شرکت کی

(وڈلان / میری لینڈ / محمد نعیم اختر) محفل میں حضرت علامہ رضا الدین صدیقی صاحبؒ کی دینی، روحانی اور اصلاحی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب کی میزبانی مسجد الکرم وڈلان کے امام و خطیب حضرت مولانا طارق محمود جامعی صاحب نے کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حضرت علامہ رضا الدین صدیقی صاحبؒ نے پوری زندگی عشقِ رسول ﷺ، سنتِ نبوی ﷺ اور دینِ اسلام کی خدمت میں گزاری۔ انہوں نے نوجوان نسل کی اسلامی تربیت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے ماؤں اور خواتین کے کردار کو انتہائی اہمیت کا حامل بتایا۔

محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جبکہ مختلف علماء کرام نے حضرت علامہ رضا الدین صدیقی صاحبؒ کی سادگی، تقویٰ، اخلاص اور دین کے لیے خدمات پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے اتحادِ امت، محبت اور اسلامی اقدار کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

تقریب میں مفتی سجاد رضا مدنی صاحب، مفتی محمد یاسین چشتی صاحب، علامہ انوار الحق علوی الہاشمی صاحب، علامہ عمر حیدر چیمہ، قاری رافع احمد بٹ اور دیگر علماء و مشائخ نے خصوصی شرکت کی، جبکہ متعدد معزز سماجی و سیاسی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

پروگرام کے اختتام پر حضرت علامہ رضا الدین صدیقی صاحبؒ کے درجات کی بلندی، امتِ مسلمہ کے اتحاد، عالمِ اسلام کی سلامتی اور ملکی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 12 مئی، 2026 کو 03:47 AM

آخری تدوین: 12 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی عدالت کا ٹرمپ انتظامیہ کے سیاسی اشتہارات پر پابندی کا حکم
امریکا

امریکی عدالت کا ٹرمپ انتظامیہ کے سیاسی اشتہارات پر پابندی کا حکم

امریکی وفاقی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے متنازع سرکاری اشتہارات تیار اور نشر کرنے سے دو ہفتوں کے لیے روک دیا۔ مقدمے کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں آیا

محمد نعیم اختر12 اکتوبر، 2026
ٹرمپ انتظامیہ کی پانچ بڑے امریکی ٹی وی نیٹ ورکس کے خلاف تحقیقات
تازہ ترین

ٹرمپ انتظامیہ کی پانچ بڑے امریکی ٹی وی نیٹ ورکس کے خلاف تحقیقات

امریکی محکمۂ انصاف نے ABC، CBS، CNN، NBC اور فاکس نیوز کے خلاف مبینہ طور پر مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی کی تحقیقات شروع کر دیں۔ معاملے نے امریکا میں آزادیٔ صحافت، حکومتی احتساب اور آئینی حقوق سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی

محمد نعیم اختر11 اکتوبر، 2026
سعودی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد ٹرمپ کا حوثیوں کے خلاف کارروائی میں ساتھ دینے کا عندیہ
امریکا

سعودی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد ٹرمپ کا حوثیوں کے خلاف کارروائی میں ساتھ دینے کا عندیہ

سعودی عرب کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی میں سعودی عرب کا ساتھ دینے کا اشارہ دے دیا۔ ایران پر ممکنہ حملوں سے متعلق بھی اہم بیان سامنے آگیا

Web Desk11 اکتوبر، 2026