وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا، ہر دوسرے ماہ دورہ کروں گا: نواز شریف

W
Web Desk
2 جون، 2026
ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا، ہر دوسرے ماہ دورہ کروں گا: نواز شریف
international seerat conference

سابق وزیراعظم نواز شریف نے گلگت میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ملیں یا نہ ملیں، گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبے اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے نوجوانوں کے لیے اسکالرشپس، لیپ ٹاپ، بلا سود قرضوں اور روزگار کے مواقع بڑھانے کا اعلان بھی کیا

(گلگت)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے گلگت میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی پر تنقید کرکے نہیں بلکہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے حمایت حاصل کرتے ہیں اور ووٹ ملیں یا نہ ملیں، گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

نواز شریف نے جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام سے انہیں دلی محبت ہے اور یہاں کی عوامی شرکت دیکھ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اپنے دورِ حکومت میں وہ متعدد بار گلگت اور سکردو کا دورہ کر چکے ہیں، تاہم آج علاقے کی سڑکوں کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کسی سیاسی جماعت یا حکومت کے خلاف بات کرنے نہیں آئے بلکہ یہ پوچھنے آئے ہیں کہ گلگت بلتستان کو گزشتہ برسوں میں کیوں نظر انداز کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں گلگت سے سکردو تک تقریباً 50 ارب روپے کی لاگت سے سڑک تعمیر کی گئی، ہائیڈل پاور منصوبے شروع کیے گئے اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا، لیکن ان منصوبوں کو مکمل کیوں نہیں کیا گیا؟

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے ملک بھر میں موٹرویز تعمیر کیں اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ اگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنتی ہے تو وہ ہر دوسرے ماہ گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے اور ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کریں گے۔

نواز شریف نے گلگت ایئرپورٹ کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن، خنجراب پاس تک سڑکوں کے نیٹ ورک کی بہتری اور سی پیک کے تناظر میں گلگت بلتستان کی ترقی کو قومی ترجیح قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خطہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہونہار طلبہ کو اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے، جبکہ کاروبار کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے بلا سود قرضوں کا اجراء بھی کیا جائے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نے مزید کہا کہ پنجاب میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد کو گھروں کی فراہمی کا منصوبہ جاری ہے اور اسی طرز پر گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو بھی معاشی طور پر بااختیار بنایا جانا چاہیے۔

نواز شریف نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ وہ صرف ووٹ مانگنے نہیں بلکہ گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل حل کرنے اور خطے کی ترقی کے لیے آئے ہیں، اور آئندہ شروع ہونے والے منصوبوں کی نگرانی خود کریں گے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 جون، 2026 کو 12:06 PM

آخری تدوین: 2 جون، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026