وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اسحاق ڈار کے کردار سے پاکستانی پاسپورٹ کی عزت بحال ہوئی,نواز شریف

W
Web Desk
21 اپریل، 2026
وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اسحاق ڈار کے کردار سے پاکستانی پاسپورٹ کی عزت بحال ہوئی,نواز شریف
international seerat conference

نواز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اسحاق ڈار کے کردار سے پاکستانی پاسپورٹ کی عزت بحال ہوئی، گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی اظہار خیال۔

(اسلام آباد)نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے تاریخی کردار سے پاکستانی سبز پاسپورٹ کی عزت بحال ہوئی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے گلگت بلتستان پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے زیادہ کوئی بھی گلگت بلتستان کو نہیں جانتا۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کوئی احسان نہیں بلکہ عوام کی بنیادی ضرورت ہے اور حکومت نے اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی اقدامات کیے ہیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعظم شہباز شریف گلگت بلتستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور ان کا جذبہ بھی اس خطے کیلئے ویسا ہی ہے جیسا ان کا اپنا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور دفاعی، سیاسی اور معاشی میدان میں بھرپور کردار ادا کر چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں 60 ارب روپے سے زائد لاگت سے سڑکوں کے منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں جس سے فاصلے کم ہوئے اور سیاحت کو فروغ ملا ہے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ ان منصوبوں کے باعث دنیا بھر سے سیاح گلگت بلتستان کا رخ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے صرف دعوے نہیں کیے بلکہ عملی کام کر کے دکھائے ہیں جبکہ اسلام آباد اور پنجاب میں بھی بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

انہوں نے خیبر پختونخوا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں 15 سال سے مسلسل ایک ہی جماعت کی حکومت ہے، تاہم عوامی فلاح کے حوالے سے نمایاں کام نظر نہیں آ رہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 اپریل، 2026 کو 12:10 PM

آخری تدوین: 21 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026