وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 خوارج ہلاک

W
Web Desk
2 اکتوبر، 2026
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 7 خوارج ہلاک، دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیے گئے

اسلام آباد: شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ عیدک میں کیے گئے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور انہیں تباہ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشتگردوں کا تعاقب کیا اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے 7 خوارج کو ہلاک کیا۔ آپریشن کے نتیجے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کے باعث علاقے میں ان کی سرگرمیوں کے لیے گنجائش محدود ہو رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں خوارج کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ آپریشن میں 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکار قوم کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں اور سکیورٹی فورسز کے جوان پوری قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 اکتوبر، 2026 کو 06:16 AM

آخری تدوین: 2 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین