وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
معیشت

امریکا ایران مذاکرات میں بہتری، تیل کی قیمتوں میں کمی

W
Web Desk
23 ستمبر، 2026
امریکا ایران مذاکرات میں بہتری، تیل کی قیمتوں میں کمی

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں بہتری کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی۔ برینٹ 4 فیصد کم ہوکر 99 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 89 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ ایران نے پارس گیس فیلڈ کی نصف صلاحیت بحال کرنے کا بھی اعلان کردیا

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت اور خام تیل کی سپلائی میں بہتری کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی۔

برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 4 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 99 ڈالر فی بیرل پر آگیا، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 89 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔

دوسری جانب اماراتی مربن خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل پر موجود رہی۔

ایرانی حکام نے مارچ میں امریکی حملوں سے متاثر ہونے والے پارس گیس فیلڈ کی بحالی کا بھی اعلان کیا ہے۔

ایرانی نائب وزیر تیل کے مطابق گیس فیلڈ کی نصف پیداواری صلاحیت دوبارہ فعال کردی گئی ہے، جس سے توانائی کی سپلائی میں مزید بہتری کی توقع ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 ستمبر، 2026 کو 04:10 PM

آخری تدوین: 23 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد کمی
تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں دو فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ برینٹ خام تیل 2.16 ڈالر کمی کے بعد 101.71 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 2.15 ڈالر کمی کے بعد 98.15 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ سعودی عرب سے تیل کی ترسیل میں جزوی بحالی اور امریکا ایران کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی پیش رفت کی امید کو قیمتوں میں کمی کی اہم وجوہات قرار دیا جا رہا ہے

Web Desk21 ستمبر، 2026
احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا: وزیر خزانہ
تازہ ترین

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ احتجاج، مارچ اور دھرنوں سے پاکستان کی معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوسکتا ہے۔ ان کے مطابق سروسز سیکٹر کو 86 ارب، صنعتی شعبے کو 25 ارب اور ریونیو کو 17 ارب روپے یومیہ نقصان کا خدشہ ہے

Web Desk20 ستمبر، 2026
حکومت کا بجلی کی خرید و فروخت سے دستبرداری کا اعلان
تازہ ترین

حکومت کا بجلی کی خرید و فروخت سے دستبرداری کا اعلان

وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے اعلان کیا ہے کہ حکومت بجلی کی خرید و فروخت سے عملی طور پر باہر ہو رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں 400 میگاواٹ بجلی نیلام کی جائے گی، جبکہ مستقبل میں صارفین کو براہِ راست بجلی خریدنے کا اختیار دینے کا منصوبہ ہے

Web Desk20 ستمبر، 2026