وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

مارچ 2026 میں اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات 3 ارب 80 کروڑ ڈالربھیجے ، سعودی عرب سرفہرست

W
Web Desk
9 اپریل، 2026
مارچ 2026 میں اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات 3 ارب 80 کروڑ ڈالربھیجے ، سعودی عرب سرفہرست
international seerat conference

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر کا تازہ ترین ڈیٹا جاری کردیا، جس کے مطابق مارچ 2026 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب 80 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔

(کراچی)سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیاد پر ترسیلات زر میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم سالانہ بنیاد پر 5.5 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باوجود ترسیلات زر میں اضافہ مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2026 میں سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے موصول ہوئیں، جہاں سے 92 کروڑ ڈالر وطن بھیجے گئے۔ متحدہ عرب امارات سے 82 کروڑ ڈالر جبکہ برطانیہ سے 59 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔

اسی طرح امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے مارچ کے دوران 36 کروڑ ڈالر پاکستان منتقل کیے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 30 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہیں۔

ماہرین کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ ملکی معیشت کیلئے مثبت اشارہ ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم بنانے میں مدد فراہم کرے گا

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 اپریل، 2026 کو 06:34 AM

آخری تدوین: 9 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026