وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کے لیے مؤخر کر دی، بیرونی مالی دباؤ میں نمایاں کمی

W
Web Desk
30 جولائی، 2026
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کے لیے مؤخر کر دی، بیرونی مالی دباؤ میں نمایاں کمی
international seerat conference

سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی تین سال کے لیے مؤخر کر دی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اس فیصلے سے بیرونی مالی دباؤ کم ہوگا، مالی ضروریات میں کمی آئے گی اور دسمبر 2026 تک زرمبادلہ کے ذخائر 20.2 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستان کے لیے اہم مالی ریلیف فراہم کرتے ہوئے 5 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی تین سال کے لیے مؤخر کر دی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اس فیصلے سے ملک پر فوری بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ نمایاں طور پر کم ہو گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کے پاس سعودی عرب کے مجموعی طور پر 8 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس موجود ہیں۔ رواں سال اپریل میں سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کا قلیل مدتی قرض فراہم کیا تھا، جس کی مدت تین ماہ تھی۔ ان فنڈز کے ذریعے پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو اپنی واجب الادا ادائیگیاں مکمل کی تھیں۔

مرکزی بینک کے مطابق 5 ارب ڈالر کے قرض کی رول اوور سہولت ملنے کے بعد مالی سال کے دوران پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات کم ہو کر 21.5 ارب ڈالر رہ گئی ہیں، جبکہ غیر ملکی قرضوں پر سود کی ادائیگی میں بھی تقریباً نصف ارب ڈالر کی کمی آئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ جولائی کے دوران پاکستان 2.2 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے واپس کر چکا ہے، جبکہ چین سے 1.3 ارب ڈالر کے کمرشل قرض کی ری فنانسنگ اگلے ماہ متوقع ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ سے 9 ارب ڈالر خریدے، جبکہ دسمبر 2026 تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20.2 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے قرض کی واپسی مؤخر کیے جانے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو استحکام ملنے، بیرونی مالی دباؤ کم ہونے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری آنے کی توقع ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 30 جولائی، 2026 کو 02:21 AM

آخری تدوین: 30 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعظم کا عوام کیلئے بڑا پٹرول ریلیف، فی لٹر 100 روپے سبسڈی کا اعلان
پاکستان

وزیراعظم کا عوام کیلئے بڑا پٹرول ریلیف، فی لٹر 100 روپے سبسڈی کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام کیلئے خصوصی پٹرول ریلیف سکیم کا اعلان کردیا۔ موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کو فی لٹر 100 روپے ریلیف ملے گا۔ رجسٹریشن آج سے شروع، سکیم کا اطلاق اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مرحلہ وار ہوگا

Web Desk13 ستمبر، 2026
ماہرہ خان اور سلیم کریم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع
تازہ ترین

ماہرہ خان اور سلیم کریم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور سلیم کریم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے، اداکارہ کی نئی پوسٹ کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے

Web Desk13 ستمبر، 2026
حوثیوں کا سعودی عرب پر دوسرے روز بھی پروجیکٹائل حملہ، 2 افراد زخمی
تازہ ترین

حوثیوں کا سعودی عرب پر دوسرے روز بھی پروجیکٹائل حملہ، 2 افراد زخمی

حوثیوں کے سعودی عرب کے جازان ریجن پر دوسرے روز بھی پروجیکٹائل حملے میں 2 افراد زخمی ہوگئے، مسجد اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا

Web Desk13 ستمبر، 2026