وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹیکس ورلڈ این وائی سی 2026 میں پاکستان کا مضبوط انداز، امریکی مارکیٹ میں برآمدات بڑھانے پر توجہ

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر30 جولائی، 2026
ٹیکس ورلڈ این وائی سی 2026 میں پاکستان کا مضبوط انداز، امریکی مارکیٹ میں برآمدات بڑھانے پر توجہ

نیویارک میں ہونے والی عالمی ٹیکسٹائل نمائش ٹیکس ورلڈ این وائی سی 2026 میں پاکستان نے اپنے قومی پویلین کے ذریعے ہوم ٹیکسٹائل، تیار ملبوسات، لیدر مصنوعات، اسپورٹس ویئر اور دیگر ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی نمائش کی۔ سفیر رضوان سعید شیخ نے پاکستانی برآمدات، امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ اور "میڈ اِن پاکستان" برانڈ کو عالمی سطح پر مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

امریکہ کے شہر نیویارک میں منعقد ہونے والی عالمی ٹیکسٹائل نمائش ٹیکس ورلڈ این وائی سی 2026 میں پاکستان نے اپنی اعلیٰ معیار کی ٹیکسٹائل اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی بھرپور نمائش کے ذریعے عالمی خریداروں کی توجہ حاصل کر لی۔ جیکب کے جاوِٹس کنونشن سینٹر میں قائم پاکستان پویلین میں ہوم ٹیکسٹائل، تیار ملبوسات، لیدر مصنوعات، اسپورٹس ویئر، گلوز اور دیگر برآمدی مصنوعات پیش کی جا رہی ہیں، جبکہ نمائش کے دوران نئی تجارتی شراکت داریوں اور برآمدی معاہدوں کی توقع بھی ظاہر کی جا رہی ہے۔

پاکستانی پویلین کا افتتاح امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کیا۔ اس موقع پر نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر عدنان محمود اعوان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

پاکستانی پویلین کا انعقاد ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) اور نیویارک میں قائم قونصل خانہ پاکستان کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ ونگ کے اشتراک سے کیا گیا، جہاں پانچ معروف پاکستانی کمپنیاں ہوم ٹیکسٹائل، تولیے، تیار ملبوسات، لیدر گارمنٹس، اسپورٹس ویئر، گلوز اور دیگر ویلیو ایڈڈ مصنوعات پیش کر رہی ہیں۔

افتتاح کے بعد سفیر پاکستان نے وفد کے ہمراہ مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور پاکستانی برآمد کنندگان سے ملاقات کی۔ اس دوران امریکی مارکیٹ میں کاروباری مواقع، برآمدات کے فروغ، مارکیٹ تک رسائی اور دوطرفہ تجارتی تعاون بڑھانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ حکومت پاکستان، واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ اور نیویارک میں قونصل خانہ پاکستانی برآمد کنندگان کو امریکی مارکیٹ میں اپنی موجودگی مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے، ملکی برآمدات میں اضافے اور "میڈ اِن پاکستان" برانڈ کو عالمی سطح پر مزید مستحکم بنانے کی کوششیں جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ ٹیکس ورلڈ این وائی سی دنیا کی اہم ترین بین الاقوامی ٹیکسٹائل نمائشوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں دنیا بھر سے خریدار، درآمد کنندگان، معروف برانڈز اور سورسنگ پروفیشنلز شرکت کرتے ہیں۔ تین روزہ نمائش کے دوران پاکستانی کمپنیاں عالمی خریداروں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس (B2B) ملاقاتیں بھی کریں گی، جن سے نئی تجارتی شراکت داریوں اور برآمدی معاہدوں کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 30 جولائی، 2026 کو 01:14 PM

آخری تدوین: 30 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

ٹرمپ ایران کے ساتھ تنازع کو لامتناہی جنگ میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے: جے ڈی وینس
امریکا

ٹرمپ ایران کے ساتھ تنازع کو لامتناہی جنگ میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے: جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ فوجی تنازع کو لامتناہی جنگ میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔ فورٹ ورتھ میں ووٹرز سے گفتگو کے دوران امریکی فوجی پالیسی کا دفاع کیا

Web Desk30 اکتوبر، 2026
مغربی میڈیا یوکرین جنگ کی غلط تصویر پیش کر رہا ہے، روسی سفیر البرٹ خوریف
امریکا

مغربی میڈیا یوکرین جنگ کی غلط تصویر پیش کر رہا ہے، روسی سفیر البرٹ خوریف

اسلام آباد میں منیر احمد کی کتاب ’’یوکرین وار: بیونڈ دی ہیڈ لائنز‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے روسی سفیر البرٹ پی خوریف نے مغربی میڈیا پر یوکرین جنگ کے حقائق اور بنیادی وجوہات نظرانداز کرنے کا الزام عائد کیا

زاہد فاروق ملک30 اکتوبر، 2026
بالٹی مور میں ارلی ووٹنگ کا آخری روز، شہریوں کی بڑی تعداد نے ووٹ کاسٹ کیا
امریکا

بالٹی مور میں ارلی ووٹنگ کا آخری روز، شہریوں کی بڑی تعداد نے ووٹ کاسٹ کیا

میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں 29 اکتوبر کو ارلی ووٹنگ اختتام پذیر ہوگئی۔ آخری روز شہریوں نے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے۔ میری لینڈ میں جنرل الیکشن 3 نومبر 2026 کو ہوگا

محمد نعیم اختر30 اکتوبر، 2026