وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

پاک امریکہ تعلقات کا نیا دور معاشی شراکت داری پر مبنی ہوگا: سفیر پاکستان

W
Web Desk
6 مئی، 2026
پاک امریکہ تعلقات کا نیا دور معاشی شراکت داری پر مبنی ہوگا: سفیر پاکستان

واشنگٹن میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کا نیا مرحلہ اقتصادی روابط اور طویل المدتی معاشی تعاون پر استوار ہوگا۔

( واشنگٹن/ محمد نعیم اختر ) سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا سیلکٹ یوایس اے پروگرام کے تحت امریکہ کا دورہ کرنے والی معروف پاکستانی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں پاکستان ہاؤس میں منعقدہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں امریکی حکام اور کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔

سیلکٹ یوایس اے پروگرام کے تحت پاکستان کی نو بڑی کمپنیوں کے سولہ نمائندگان مختلف شعبہ جات سے امریکہ میں موجود ہیں، جن کے دورے کا مقصد سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ سفیر پاکستان نے پاکستان ہاؤس میں مہمانوں اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

اپنے خطاب میں رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات کا نیا دور اقتصادی روابط اور طویل المدتی شراکت داری پر مبنی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات ناگزیر ہیں اور پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی کا محور جیو اکنامکس ہے۔ انہوں نے پاکستان کی جغرافیائی اور تذویراتی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

پال کپور نے کہا کہ ماضی کے اتار چڑھاؤ کے باوجود پاک امریکہ تعلقات ہمیشہ اہم رہے ہیں اور موجودہ دور ان تعلقات کیلئے نہایت اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کے ساتھ ساتھ معاشی تعلقات کو کلیدی حیثیت حاصل ہے اور دونوں ممالک کو بطور شراکت دار اقتصادی مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا۔

امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین نے اپنے خطاب میں عشائیے کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ آٹھ ماہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلکٹ یوایس اے پروگرام پاکستانی کاروباری شخصیات کو امریکی منڈی سے فائدہ اٹھانے کے بہترین مواقع فراہم کرے گا اور یہ دورہ دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے معاشی تعاون کی واضح مثال ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 مئی، 2026 کو 03:28 AM

آخری تدوین: 6 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں مودی حکومت کی شمولیت کے ’کچھ ثبوت‘ موجود ہیں، کینیڈین وزیر اعظم
تازہ ترین

ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں مودی حکومت کی شمولیت کے ’کچھ ثبوت‘ موجود ہیں، کینیڈین وزیر اعظم

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے حوالے سے کچھ شواہد موجود ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں کارنی نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا، جبکہ سکھ فار جسٹس کے گرپتونت سنگھ پنوں نے بیان کو سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مؤقف کی تائید قرار دیا

محمد نعیم اختر30 ستمبر، 2026
سفیر عاصم افتخار احمد کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے الوداعی ملاقات
صفحہ اول

سفیر عاصم افتخار احمد کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے الوداعی ملاقات

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر عاصم افتخار احمد نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے الوداعی ملاقات کی۔ انتونیو گوٹیرس نے پاکستان کے کردار اور عاصم افتخار احمد کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں سیکرٹری خارجہ بننے پر مبارکباد دی

Web Desk30 ستمبر، 2026
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، معلوم نہیں ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: ٹرمپ
امریکا

ایران کی صورتحال انتہائی خراب، معلوم نہیں ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور انہیں معلوم نہیں کہ ایران ہتھیار ڈالنے والا ہے یا نہیں

Web Desk30 ستمبر، 2026