وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

بالٹی مور میں 14 اگست کی پروقار تقریب، پاکستانی کمیونٹی کا بھرپور جوش و خروش

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر17 اگست، 2026
بالٹی مور میں 14 اگست کی پروقار تقریب، پاکستانی کمیونٹی کا بھرپور جوش و خروش

بالٹی مور، میری لینڈ میں 14 اگست کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی شاندار تقریب، ملی نغموں کی پرفارمنس اور کمیونٹی کے اتحاد و یکجہتی کا بھرپور اظہار

بالٹی مور، میری لینڈ: امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں 14 اگست کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے دوران پاکستان سے محبت، قومی یکجہتی اور کمیونٹی کے باہمی اتحاد کا بھرپور اظہار کیا گیا۔

تقریب میں پاکستانی ثقافت اور حب الوطنی کے رنگ بھی نمایاں رہے۔ پاکستانی ملی نغموں پر خوبصورت پرفارمنس پیش کی گئی، جبکہ حفصہ صدیقی نے متعدد ملی نغمے پیش کرکے حاضرین کے دل جیت لیے اور تقریب کے ماحول کو وطن سے محبت کے جذبات سے بھر دیا۔

منتظمین نے تقریب کے کامیاب انعقاد میں تعاون کرنے والے اسپانسرز اور شراکت داروں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ان میں ICNA Relief، ٹوسن یونیورسٹی کے طلبہ اور مصطفیٰ مصطفائی ہسپتال سے وابستہ تنظیم شامل تھیں، جن کے تعاون کو تقریب کی کامیابی میں اہم قرار دیا گیا۔

تقریب کے منتظمین فضل خلیق، مہر یوسف، اظہر محمود اور عدنان ملک نے تمام معزز مہمانوں، کمیونٹی رہنماؤں، اسپانسرز، طلبہ، خاندانوں اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کی اصل طاقت اتحاد، محبت، یکجہتی اور پاکستان سے گہری وابستگی میں ہے۔

تقریب نے بالٹی مور میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب آنے، اپنی قومی شناخت اور ثقافتی روایات کو اجاگر کرنے اور نئی نسل میں پاکستان سے محبت کے جذبات کو فروغ دینے کا ایک خوبصورت موقع فراہم کیا۔

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 17 اگست، 2026 کو 06:09 AM

آخری تدوین: 17 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی کانگریس ویمن کا پاکستانی کمیونٹی کو تعاون کا یقین، امیگریشن مسائل میں مدد کی پیشکش
امریکا

امریکی کانگریس ویمن کا پاکستانی کمیونٹی کو تعاون کا یقین، امیگریشن مسائل میں مدد کی پیشکش

امریکی کانگریس ویمن اپریل میک کلین ڈیلینی سے بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کی خصوصی ملاقات، مہنگائی، صحت کے اخراجات، سستی رہائش، امیگریشن اور سوشل سیکیورٹی سمیت اہم عوامی مسائل پر گفتگو۔ اپریل ڈیلینی نے صحت کی سہولیات اور سستے گھروں کی فراہمی کے لیے اقدامات اور امیگریشن مسائل میں معاونت کی یقین دہانی کرائی

محمد نعیم اختر2 اکتوبر، 2026
ٹینیسی میں سزائے موت کی قیدی زہر کا انجکشن لگنے کے باوجود زندہ بچ گئی
امریکا

ٹینیسی میں سزائے موت کی قیدی زہر کا انجکشن لگنے کے باوجود زندہ بچ گئی

امریکی ریاست ٹینیسی میں کرسٹا پائیک کو زہر کا انجکشن دے کر سزائے موت دینے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ قیدی زندہ بچ گئی، گورنر نے رواں سال کی سزائے موت روک دیں

Web Desk2 اکتوبر، 2026
ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کے طلبہ وفد کا پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں دلچسپی
تازہ ترین

ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کے طلبہ وفد کا پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں دلچسپی

ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کے بین الاقوامی طلبہ کے وفد نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا، سفیر رضوان سعید شیخ نے پاکستان کی سفارتی ترجیحات اور پاک امریکا تعلقات پر بریفنگ دی

Web Desk2 اکتوبر، 2026