وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
کھیل

واشنگٹن میں "ڈپلومیٹک ٹرائیونڈا کپ 2026" کا شاندار انعقاد

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر
11 جون، 2026
واشنگٹن میں "ڈپلومیٹک ٹرائیونڈا کپ 2026" کا شاندار انعقاد

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ میدانِ جنگ کے بجائے کھیل کے میدانوں کو ترجیح دیتا ہے اور کھیل امن، دوستی اور باہمی احترام کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں

( واشنگٹن ) واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے کے زیرِ اہتمام "ڈپلومیٹک ٹرائیونڈا کپ 2026" فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں امریکی محکمہ خارجہ، مختلف ممالک کے سفارت کاروں اور فٹبال شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی

تقریب میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ پال کپور نے خصوصی شرکت کی۔ ٹورنامنٹ میں ڈنمارک، آذربائیجان، کمبوڈیا، سنگاپور، نائجیریا، مصر اور چین کے سفارتی مشنز کی ٹیموں نے حصہ لیا

اس موقع پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ میدانِ جنگ کے بجائے کھیل کے میدانوں کو ترجیح دیتا ہے اور کھیل امن، دوستی اور باہمی احترام کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "ٹرائیونڈا" صرف ایک فٹبال نہیں بلکہ عالمی کھیلوں میں پاکستان کے دیرینہ کردار اور صنعتی مہارت کی علامت ہے

اسسٹنٹ سیکریٹری آف سٹیٹ پال کپور نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر میچ پاکستانی ساختہ "ٹرائیونڈا" فٹبال سے کھیلا جائے گا اور دنیا بھر کے اربوں شائقین پاکستانی کاریگروں کے ہنر کو دیکھیں گے

تقریب کے اختتام پر سفیر پاکستان نے فاتح ٹیم کو چیمپئن شپ ٹرافی اور شرکاء میں انعامات تقسیم کیے جبکہ پال کپور کو یادگاری تحفے کے طور پر سرکاری "ٹرائیونڈا" فٹبال پیش کی گئی۔ تقریب روایتی پاکستانی کھانوں اور مہمان نوازی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 11 جون، 2026 کو 11:44 PM

آخری تدوین: 11 جون، 2026

متعلقہ مضامین

کامن ویلتھ گیمز: فاطمہ زہرا نے تاریخ رقم کر دی، پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں جنہوں نے تمغہ جیت لیا
تازہ ترین

کامن ویلتھ گیمز: فاطمہ زہرا نے تاریخ رقم کر دی، پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں جنہوں نے تمغہ جیت لیا

پاکستان کی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ وہ باکسنگ میں تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون بن گئیں، جبکہ پاکستان نے 12 سال بعد اس کھیل میں دوبارہ میڈل حاصل کیا

Web Desk1 اگست، 2026
آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے میزبان وینیوز کا اعلان کر دیا
تازہ ترین

آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے میزبان وینیوز کا اعلان کر دیا

آئی سی سی نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے لیے جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کے 12 میزبان وینیوز کا اعلان کر دیا۔ 14 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ 57 میچز پر محیط ہوگا جبکہ نیا تین مرحلوں پر مشتمل فارمیٹ بھی متعارف کرا دیا گیا

Web Desk31 جولائی، 2026
پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی، فائنل میں بنگلادیش کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست
تازہ ترین

پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی، فائنل میں بنگلادیش کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست

پاکستان والی بال ٹیم نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں بنگلادیش کو 0-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم، کوچز اور مینجمنٹ کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی

Web Desk30 جولائی، 2026