وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

پنوں کو ایک بار پھر قتل کی دھمکی

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر26 اگست، 2026
پنوں کو ایک بار پھر قتل کی دھمکی

سکھ خالصتانی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو ایک بار پھر قتل کی دھمکی، ایف بی آئی اور کینیڈین پولیس کا سکیورٹی الرٹ جاری

( نیویارک) سکھ علیحدگی پسند رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو امریکی ایف بی آئی اور کینیڈا کی رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے ایک نئے اور قابلِ اعتبار جان لیوا خطرے سے آگاہ کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی کے اہلکار گزشتہ جمعرات کو ان سے ملے اور انہیں ہدایت کی کہ خطرہ ختم ہونے تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں، جبکہ کسی ناگزیر سفر کی صورت میں پہلے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنے منصوبے سے آگاہ کریں۔ کینیڈین پولیس نے بھی منگل کو ٹیلی فون پر انہیں خطرے سے متعلق خبردار کیا

حکام نے نئے مبینہ منصوبے کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ امریکی قانون کے تحت ’’ڈیوٹی ٹو وارن‘‘ کے اصول کے مطابق جب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کسی فرد کے خلاف قتل، شدید جسمانی نقصان یا اغوا جیسے قابلِ اعتبار اور مخصوص خطرے کا علم ہو تو اسے خبردار کیا جاتا ہے۔

یہ تازہ سکیورٹی الرٹ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بھارتی شہری نکھل گپتا امریکی عدالت میں پَنوں کو قتل کرنے کی 2023 کی مبینہ سازش میں اپنا کردار تسلیم کر چکا ہے۔ گپتا نے فروری 2026 میں وفاقی سازش کے الزامات میں جرم قبول کیا تھا اور اب اسے نیویارک کی وفاقی عدالت میں 20 نومبر 2026 کو سزا سنائی جائے گی۔

گرپتونت سنگھ پنوں جو امریکی اور کینیڈین دونوں شہریت رکھتے ہیں، سکھوں کے لیے ایک آزاد ریاست ’’خالصتان‘‘ کے قیام کی مہم کی حمایت کرتے ہیں۔ بھارتی حکومت انہیں دہشت گرد قرار دے چکی ہے، جبکہ پنوں اپنے سیاسی و انسانی حقوق کے مؤقف کو پرامن جدوجہد قرار دیتے ہیں۔ پنوں نے نئے خطرے کے باوجود کہا ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

ان کے خلاف مبینہ قتل کی سازش کا معاملہ پہلے ہی واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے لیے ایک حساس مسئلہ بن چکا ہے، جبکہ کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد بھی بھارت پر اسی نوعیت کے الزامات سامنے آ چکے ہیں

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 26 اگست، 2026 کو 03:06 AM

آخری تدوین: 26 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

نوبیل امن انعام نہ ملنے پر ٹرمپ برہم، بولے ناروے کو نہیں بھولیں گے
صفحہ اول

نوبیل امن انعام نہ ملنے پر ٹرمپ برہم، بولے ناروے کو نہیں بھولیں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نوبیل امن انعام 2026 ناوی پلے کو دیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ناروے کے اس فیصلے کو نہیں بھولے گا۔ ٹرمپ نے نوبیل کمیٹی کے فیصلے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا

Web Desk10 اکتوبر، 2026
ٹرمپ کا ندال حسان کی سزائے موت براہِ راست نشر کرنے کے منصوبے پر شکوک کا اظہار
تازہ ترین

ٹرمپ کا ندال حسان کی سزائے موت براہِ راست نشر کرنے کے منصوبے پر شکوک کا اظہار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فورٹ ہڈ حملے کے مجرم ندال حسان کی سزائے موت براہ راست نشر کرنے کے منصوبے پر شکوک ظاہر کر دیے۔ جے ڈی وینس، امریکی سیاست دانوں اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ 2009 کے حملے میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے

Web Desk10 اکتوبر، 2026
امریکہ کی عالمی فوجداری عدالت پر نئی پابندیاں، اسرائیلی حکام کے خلاف کارروائی روکنے کی کوشش
تازہ ترین

امریکہ کی عالمی فوجداری عدالت پر نئی پابندیاں، اسرائیلی حکام کے خلاف کارروائی روکنے کی کوشش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت آئی سی سی کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کر دیا۔ مارکو روبیو نے عدالت پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جانبداری کا الزام عائد کیا۔ نیتن یاہو کے گرفتاری وارنٹ، افغانستان کی تحقیقات اور امریکی پابندیوں کے عالمی اثرات کی تفصیلات جانیے

محمد نعیم اختر10 اکتوبر، 2026