وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکی آرمی چیف کو برطرف کر دیا گیا

W
Web Desk
3 اپریل، 2026
امریکی آرمی چیف کو برطرف کر دیا گیا

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگزیتھ نے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے فوری ریٹائرمنٹ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔

(واشنگٹن ڈی سی )  امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگزیتھ  نے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے فوری ریٹائرمنٹ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔ 

امریکی میڈیا رپورٹ کر رہا ہے کہ وزیر دفاع ایسے رہنما کی تقرری چاہتے ہیں جو صدر ٹرمپ اور ان کے فوجی وژن کو مکمل طور پر نافذ کر سکے۔ پینٹاگون کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ جنرل جارج فوری طور پر بطور 41ویں آرمی چیف آف اسٹاف اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں اور محکمہ دفاع ان کی طویل خدمات کا معترف ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مزید دو اعلیٰ فوجی افسران کو بھی ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے، جن میں جنرل ڈیوڈ ہون اور میجر جنرل ولیم گرین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آرمی چیف آف اسٹاف کی مدت عام طور پر چار سال ہوتی ہے۔ جنرل جارج کو اس عہدے کے لیے سابق صدر جوبائیڈن نے نامزد کیا تھا اور 2023 میں سینیٹ نے ان کی توثیق کی تھی۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 اپریل، 2026 کو 03:12 AM

آخری تدوین: 3 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

ایران جنگ کے بعد امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی، پینٹاگون نے ہنگامی فنڈز مانگ لیے: امریکی میڈیا
تازہ ترین

ایران جنگ کے بعد امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی، پینٹاگون نے ہنگامی فنڈز مانگ لیے: امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکا کے پیٹریاٹ اور تھاڈ میزائل دفاعی نظام کے ذخائر میں نمایاں کمی آئی ہے۔ فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے دفاعی صلاحیت بحال کرنے کے لیے اربوں ڈالر کے ہنگامی فنڈز کی درخواست کر دی ہے

Web Desk1 اگست، 2026
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: صدر ٹرمپ
امریکا

ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا اور اسے جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے

Web Desk1 اگست، 2026
امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
تازہ ترین

امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے ایران سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے چین، بھارت، روس اور ایران کے متعدد اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا۔ ٹریول، لاجسٹکس، کارگو اور دیگر کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں

Web Desk31 جولائی، 2026