وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

W
Web Desk
14 مارچ، 2026
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
international seerat conference

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمتیں آئندہ مدت کیلئے برقرار رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرولیم ڈویژن  کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کےمطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 321 روپے 17 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر کی موجودہ قیمت پر ہی فروخت کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں کے رجحان اور ملکی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 مارچ، 2026 کو 09:11 AM

آخری تدوین: 29 مارچ، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026