وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پنکی کے نیٹ ورک میں افریقا کے لوگ بھی ہیں، برانڈ نیم ہی ملزمہ کا پھندا بنے گا: کراچی پولیس چیف

W
Web Desk
15 مئی، 2026
پنکی کے نیٹ ورک میں افریقا کے لوگ بھی ہیں، برانڈ نیم ہی ملزمہ کا پھندا بنے گا: کراچی پولیس چیف
international seerat conference

شہر قائد میں منشیات فروشی کے ایک بڑے نیٹ ورک سے متعلق تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کراچی پولیس چیف آزاد خان نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتار ملزمہ انمول عرف “پنکی” کے موبائل فون سے 869 رابطہ نمبرز برآمد ہوئے ہیں، جن میں 132 نمبرز کراچی سے تعلق رکھتے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولیس چیف نے کہا کہ “پنکی کیس” قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک ٹیسٹ کیس بن چکا ہے اور اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمہ کا برانڈ نیم ہی اس کے خلاف اہم ثبوت ثابت ہوگا۔

پولیس کے مطابق تحقیقات کا دائرہ صرف کراچی تک محدود نہیں رکھا گیا بلکہ ان افراد تک بھی رسائی حاصل کی جا رہی ہے جو منشیات خرید کر آگے فروخت کرتے تھے۔ سچل کے علاقے میں ملزمہ کے پرانے گھر پر چھاپے کے دوران مزید منشیات بھی برآمد کی گئی۔

آزاد خان کے مطابق اس نیٹ ورک کے روابط بیرونِ ملک تک پھیلے ہوئے ہیں اور اس میں افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کے ملوث ہونے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔ پولیس نے ملزمہ کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی حاصل کر لی ہیں، جن میں تقریباً 3 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز سامنے آئی ہیں۔

پولیس چیف نے مزید بتایا کہ کیس کی تفتیش کے لیےایف آئی اے اور سائبر کرائم ونگ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، جبکہ نیٹ ورک میں شامل تمام افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 مئی، 2026 کو 03:36 PM

آخری تدوین: 15 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026