وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکا ایران امن معاہدہ: ٹرمپ نے شہباز شریف کا بیان ٹروتھ سوشل پر شیئر کر دیا

W
Web Desk
14 جون، 2026
امریکا ایران امن معاہدہ: ٹرمپ نے شہباز شریف کا بیان ٹروتھ سوشل پر شیئر کر دیا
international seerat conference

وزیراعظم کا دعویٰ، امریکا اور ایران تاریخی معاہدے کے قریب؛ پاکستان الیکٹرانک دستخط اور آئندہ مرحلے کے مذاکرات کے لیے تیار

(اسلام آباد - واشنگٹن ) : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے سے متعلق وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بیان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر شیئر کر دیا، جس کے بعد اس سفارتی پیش رفت کو عالمی سطح پر غیر معمولی توجہ حاصل ہو گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا اور ایران پہلے سے کہیں زیادہ امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں اس معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان معاہدے کی تکمیل کے فوراً بعد الیکٹرانک دستخط کے عمل کے لیے تیاریاں کر رہا ہے، جبکہ اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات کا بھی امکان ہے۔ وزیراعظم نے مذاکراتی عمل میں تعاون پر امریکا اور ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ پیش رفت خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کا باعث بنے گی۔

شہباز شریف نے اپنے بیان میں خطے کے برادر ممالک کی حمایت کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ تاریخی سفارتی پیش رفت دیرپا امن کے قیام کے لیے ایک مضبوط بنیاد ثابت ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کے بیان کو ٹروتھ سوشل پر شیئر کیے جانے کو ایک اہم سفارتی اشارہ قرار دیا جا رہا ہے، جس سے اس ممکنہ معاہدے کی بین الاقوامی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے سے متعلق پیش رفت جاری ہے جبکہ ایرانی وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات بھی عالمی میڈیا اور سفارتی حلقوں میں توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

پاکستانی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان نے بھی فعال اور مثبت کردار ادا کیا ہے، جسے مختلف بین الاقوامی فریقین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 جون، 2026 کو 03:22 AM

آخری تدوین: 14 جون، 2026

متعلقہ مضامین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات
پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی

Web Desk14 ستمبر، 2026
سرکاری پیٹرول ریلیف اسکیم: 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا
تازہ ترین

سرکاری پیٹرول ریلیف اسکیم: 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا

حکومت نے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف حاصل کرنے کا طریقہ بتا دیا۔ 2، 3 ویلر اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے سبسڈی، رجسٹریشن کا طریقہ، 9771 پر REG اور TOK ایس ایم ایس کرنے کا مکمل طریقہ جانیں

Web Desk14 ستمبر، 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی احتجاج پر اہم فیصلہ، سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی
تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی احتجاج پر اہم فیصلہ، سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ اور احتجاج سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کسی سیاسی جماعت یا پبلک آفس ہولڈر کو اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے کا اختیار نہیں۔ وزرائے اعلیٰ کو سرکاری مشینری احتجاج میں استعمال نہ ہونے دینے اور سرکاری افسران کو زبردستی احتجاج میں شامل کرنے سے روکنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی

Web Desk14 ستمبر، 2026