وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

بانی چیئرمین سے ملاقات میں استعفیٰ پیش کر دوں گا، سلمان اکرم راجا

W
Web Desk
16 اپریل، 2026
بانی چیئرمین سے ملاقات میں استعفیٰ پیش کر دوں گا، سلمان اکرم راجا
international seerat conference

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین سے ملاقات میں اپنا استعفیٰ پیش کریں گے، علیمہ خان سے اختلافات کو وقتی قرار دیتے ہوئے تجربہ کار قیادت کی ضرورت پر زور دیا۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ وہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے دوران اپنا استعفیٰ پیش کر دیں گے اور یہ ان کی ذاتی خواہش ہوگی کہ بانی پی ٹی آئی ان کے فیصلے کو قبول کریں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی چیئرمین کی بہنیں ان سے ملنے آئیں اور پارٹی معاملات میں ساتھ کام کرنے کی درخواست کی، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی امور کو سمجھنے کیلئے تجربہ ضروری ہوتا ہے اور علیمہ خان سمیت دیگر بہنیں سیاسی معاملات کی پیچیدگیوں سے مکمل طور پر آگاہ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین نے خود ان پر اس عہدے کی ذمہ داری ڈالی ہے، اسی لیے وہ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، تاہم اگر بانی چیئرمین سے ملاقات ہوئی تو وہ اپنا استعفیٰ پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ سیاست میں تجربہ کار قیادت کی ضرورت ہوتی ہے اور علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی جیسے رہنماؤں کو جان بوجھ کر خائف کیا گیا، جبکہ پارٹی کو انہیں ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔

انہوں نے علیمہ خان سے اختلافات کو وقتی ردعمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان کوئی مستقل دوریاں نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بڑے اجتماع کی کال دی گئی تھی تاہم توقع کے مطابق لوگ شریک نہ ہوئے، جس کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 16 اپریل، 2026 کو 04:40 AM

آخری تدوین: 16 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026