وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

اسلام آباد کے ریڈ زون کو سیل کرنے کا عمل جاری، کنٹینرز ویلڈ کرکے رکاوٹیں مزید مضبوط

W
Web Desk
20 ستمبر، 2026
اسلام آباد کے ریڈ زون کو سیل کرنے کا عمل جاری، کنٹینرز ویلڈ کرکے رکاوٹیں مزید مضبوط

ممکنہ احتجاجی مارچ اور دھرنوں کے پیش نظر اسلام آباد کے ریڈ زون کی سکیورٹی سخت، سرینا چوک سمیت مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا کر انہیں ویلڈ کیا جا رہا ہے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ احتجاجی مارچ اور دھرنوں کے پیش نظر ریڈ زون کی سکیورٹی سخت کرنے کا عمل جاری ہے۔ مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا کر راستوں کو بند کیا جا رہا ہے، جبکہ انہیں آپس میں ویلڈ کرکے مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سرینا چوک سمیت مختلف مقامات پر کنٹینرز رکھ کر داخلی و خارجی راستوں پر رکاوٹیں قائم کی جا رہی ہیں۔ کنٹینرز کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنے کے لیے لوہے کی سلاخیں اور پتریاں استعمال کرتے ہوئے ویلڈنگ کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹینرز کو ویلڈ کرنے کا مقصد انہیں اپنی جگہ سے ہٹانا مشکل بنانا ہے۔ ریڈ زون کے اطراف کنٹینرز کی دیواریں قائم کرنے کے بعد ان کے پیچھے مزید کنٹینرز بھی رکھے جا رہے ہیں۔

سرینا چوک پر بھی کنٹینرز کو باقاعدہ طور پر آپس میں جوڑ کر ویلڈ کیا جا رہا ہے تاکہ ممکنہ احتجاجی مارچ یا دھرنے کی صورت میں سکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط رکھا جا سکے۔

وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر مختلف داخلی و خارجی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریڈ زون کے اطراف سکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 ستمبر، 2026 کو 03:53 AM

آخری تدوین: 20 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

دھاوا بولنے کی تیاری ہو رہی ہے، اس بار اسلام آباد کو بند نہیں ہونے دیں گے: محسن نقوی
پاکستان

دھاوا بولنے کی تیاری ہو رہی ہے، اس بار اسلام آباد کو بند نہیں ہونے دیں گے: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے وفاقی دارالحکومت پر دھاوا بولنے کی تیاری ہو رہی ہے، جو بھی اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی کوشش کرے گا اس سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا

Web Desk21 ستمبر، 2026
علیمہ خان کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند
تازہ ترین

علیمہ خان کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بعد عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو بھی 30 روز کے لیے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں کو ڈپٹی کمشنر لاہور کے احکامات پر پولیس کی سفارش کے بعد نقصِ امن کے خدشے کے پیش نظر حراست میں لیا گیا۔ دونوں بہنوں کو جیل منتقل کر دیا گیا

Web Desk21 ستمبر، 2026
ہنگو میں شہید پاک فوج کے 6 جوانوں اور افسروں کی نمازِ جنازہ ادا
تازہ ترین

ہنگو میں شہید پاک فوج کے 6 جوانوں اور افسروں کی نمازِ جنازہ ادا

ہنگو میں خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا کر دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نمازِ جنازہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، کور کمانڈر پشاور، شہداء کے اہلخانہ اور سینئر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ شہداء کے جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے ہیں، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا

Web Desk21 ستمبر، 2026