وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی امن کی مضبوط آواز، سکھ فار جسٹس کا خراج تحسین ، پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

W
Web Desk
29 اپریل، 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی امن کی مضبوط آواز، سکھ فار جسٹس کا خراج تحسین ، پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
international seerat conference

گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ خالصتان کے حامی سکھ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مستقبل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف کوئی جارحیت دکھائی تو سکھ برادری پاکستان کا ساتھ دے گی

( کراچی / نمائندہ خصوصی ) سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے امریکہ سے کراچی پریس کلب میں بذریہ ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے فیلڈ مارشل چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کو عبرت ناک شکست دی اور عالمی سطح پر اپنی طاقت منوائی۔

انہوں نے کہا فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکہ ایران جنگ کے دوران دنیا میں امن کے لیے ایک توانا آواز کے طور پر سامنے آئے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی متعدد مرتبہ عاصم منیر کی خدمات کو سراہ چکے ہیں۔

پنوں کا کہنا تھا جب سے بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا اور اسے شکست ہوئی تب سے پاکستان گلوبل رائزنگ پاور بن کر سامنے آیا ہے۔

گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ خالصتان کے حامی سکھ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مستقبل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف کوئی جارحیت دکھائی تو سکھ برادری پاکستان کا ساتھ دے گی

پاکستانی فوج کے ساتھ مل کربھارت کامقابلہ کریں گے۔ 1947 میں سکھوں کو بھارت کے ساتھ نہیں جانا چاہیے تھا۔

سکھ فار جسٹس کے سربراہ نے “چالیسویں خالصتان ڈیکلریشن ڈے” کے موقع پر بھارت بھر میں خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹر رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق دنیا بھر میں اب تک 18 لاکھ سے زائد سکھ اس ریفرنڈم میں ووٹ ڈال چکے ہیں۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ دلی کے لال قلعہ پر خالصتان کا پرچم لہرائیں گے ۔ضرورت پڑی تو خالصتان تحریک کے لئے پھر سے بندوق اٹھائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ووٹر رجسٹریشن کا عمل مرحلہ وار گوردواروں کے ذریعے شروع کیا جائے گا، جس کا آغاز دہلی، ہماچل پردیش اور ہریانہ سے ہوگا۔ تنظیم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب کو آزاد ریاست بنانے کی جدوجہد خالصتان کے قیام تک جاری رہے گی۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ خالصتان تحریک اب صرف ایک علاقائی نہیں بلکہ عالمی تحریک بن چکی ہے، اور اسے مزید وسعت دی جائے گی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 اپریل، 2026 کو 04:23 PM

آخری تدوین: 30 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ، خیبر پختونخوا پولیس کو اہم ہدایات جاری
تازہ ترین

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ، خیبر پختونخوا پولیس کو اہم ہدایات جاری

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کے اعلان کے بعد آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ کسی ریلی، جلوس یا مارچ کو سہولت فراہم نہ کی جائے۔ خلاف ورزی کرنے والے افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا بھی سرکاری افسران کو مارچ میں معاونت اور سرکاری وسائل کے استعمال سے روک چکے ہیں

Web Desk19 ستمبر، 2026
  دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج
تازہ ترین

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے

Web Desk19 ستمبر، 2026
کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک
تازہ ترین

کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک اور اہم عمارات کلیئر کردی گئیں، جبکہ حملے میں شہداء کی تعداد 23 ہوگئی ہے

Web Desk19 ستمبر، 2026