وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

ایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام، پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز

W
Web Desk
6 اپریل، 2026
ایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام، پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز
international seerat conference

ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ جنگ بندی کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے، جس کے تحت پاکستان نے جامع سیز فائر کا فریم ورک دونوں ممالک کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔

(اسلام آباد) برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق جنگ بندی تجویز سے واقف ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پیش کیا گیا فریم ورک دو مراحل پر مشتمل ہے۔ پہلے مرحلے میں فوری جنگ بندی جبکہ دوسرے مرحلے میں جامع اور حتمی جنگ بندی معاہدہ شامل ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر جنگ بندی کی کوششوں کے سلسلے میں امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس، صدر ٹرمپ کے مشیر اسٹیو وٹکوف اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔

رائٹرز کے مطابق مجوزہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ کے تحت ابتدائی طور پر آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولا جائے گا، جبکہ 15 سے 20 روز کے اندر جامع جنگ بندی فریم ورک تیار کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاہدے پر آج اتفاق رائے ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سینئر ایرانی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہو گئی ہے اور ایران اس کا جائزہ لے رہا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی فیصلے کے لیے ڈیڈ لائن یا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی یہ تجویز خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ جنگ کو روکنے کی اہم کوشش قرار دی جا رہی ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 اپریل، 2026 کو 01:53 PM

آخری تدوین: 6 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026