وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

امید ہے ایران اور امریکا کو جلد مذاکرات کی میز پر بٹھانے میں کامیاب ہو جائیں گے،

W
Web Desk
23 اپریل، 2026
امید ہے ایران اور امریکا کو جلد مذاکرات کی میز پر بٹھانے میں کامیاب ہو جائیں گے،

شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی بحالی کیلئے جاری سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

(اسلام آباد)شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی بحالی کیلئے جاری سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسحاق ڈار، عطا تارڑ، طارق فاطمی اور آمنہ بلوچ بھی شریک تھے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے ایران اور امریکا کو جلد دوبارہ مذاکرات کی میز پر بٹھانے میں کامیاب ہو جائیں گے اور خطے میں کشیدگی کو کم کیا جا سکے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد میں مجوزہ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کیلئے جاری کوششوں پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ہونے والے رابطوں پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کیلئے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا اور مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 اپریل، 2026 کو 12:47 PM

آخری تدوین: 23 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھی، سیمنٹ، آئی ٹی اور آٹو سیکٹر کے لیے مثبت اشارہ
پاکستان

اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھی، سیمنٹ، آئی ٹی اور آٹو سیکٹر کے لیے مثبت اشارہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کے تحت بنیادی شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔ ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے سیمنٹ، آئی ٹی، اسٹیل اور آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ مل سکتا ہے

Web Desk15 جون، 2026
امن کا سورج طلوع، امریکا ایران معاہدہ طے، پاکستان امن تقریب کی میزبانی کرے گا: وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان

امن کا سورج طلوع، امریکا ایران معاہدہ طے، پاکستان امن تقریب کی میزبانی کرے گا: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی امن معاہدہ طے پا گیا ہے، جنگ بندی کے بعد 19 جون کو جنیوا میں ہونے والی تقریب کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ وزیراعظم نے عالمی معاشی حالات میں بہتری کے اثرات عوام تک پہنچانے اور امن عمل میں پاکستان کے کردار کو تاریخی قرار دیا

Web Desk15 جون، 2026
امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی امن معاہدہ طے
امریکا

امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی امن معاہدہ طے

وزیراعظم شہباز شریف نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے پر 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں دستخط ہوں گے جبکہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Web Desk15 جون، 2026