وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران کی لیڈر شپ ختم، امریکی افواج مکمل طور پر فعال ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ

W
Web Desk
4 مئی، 2026
ایران کی لیڈر شپ ختم، امریکی افواج مکمل طور پر فعال ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی قیادت کو ختم کر دیا گیا ہے اور امریکی افواج مکمل طور پر فعال ہیں۔

(واشنگٹن)سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تصویر شیئر کی جس میں امریکا کی کامیابی اور ایران کی تباہی کو ظاہر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی نیوی، ایئر فورس اور میزائل ڈیفنس سسٹم سو فیصد فعال ہیں اور ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کی نیوی، ایئر فورس اور ایئر ڈیفنس نظام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے بیانات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، جبکہ عالمی برادری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 مئی، 2026 کو 03:36 PM

آخری تدوین: 4 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

شی جن پنگ کا امریکا اور ایران سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپسی کا مطالبہ
امریکا

شی جن پنگ کا امریکا اور ایران سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپسی کا مطالبہ

چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں امریکا اور ایران پر مذاکرات کی طرف واپسی اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی بنیاد پر جامع معاہدے پر زور دیا

Web Desk25 ستمبر، 2026
پنو کا دعویٰ: 2047 تک بھارت نو ٹکڑوں میں بٹ جائے گا
امریکا

پنو کا دعویٰ: 2047 تک بھارت نو ٹکڑوں میں بٹ جائے گا

خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنو نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت 2047 تک نو حصوں میں تقسیم ہو جائے گا۔ نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو میں پنو نے سکھ ریفرنڈم، خالصتان تحریک، بھارت پر دہشت گردی کے الزامات اور مبینہ قتل کی سازش سے متعلق امریکی مقدمے پر بھی گفتگو کی

محمد نعیم اختر24 ستمبر، 2026
چینی صدر شی جن پنگ امریکا پہنچ گئے، ٹرمپ کا شاندار ریڈ کارپٹ استقبال، توپوں کی سلامی اور B-1 طیاروں کا مظاہرہ
امریکا

چینی صدر شی جن پنگ امریکا پہنچ گئے، ٹرمپ کا شاندار ریڈ کارپٹ استقبال، توپوں کی سلامی اور B-1 طیاروں کا مظاہرہ

چینی صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے ان کا پرتپاک اور رسمی استقبال کیا۔ جوائنٹ بیس اینڈریوز پر 100 فٹ طویل ریڈ کارپٹ بچھایا گیا، توپوں کی سلامی دی گئی، دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کیے گئے اور امریکی فضائیہ کے دو B-1 بمبار طیاروں نے فضائی مظاہرہ کیا۔ دورے کے دوران ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان ٹیرف، مصنوعی ذہانت، ایران جنگ، تائیوان اور امریکا چین تجارتی تعلقات سمیت اہم عالمی و دوطرفہ امور پر بات چیت متوقع ہے

Web Desk24 ستمبر، 2026