وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

2030 تک خیبرپختونخوا کئی شعبوں میں خود کفیل ہو جائے گا، سہیل آفریدی

W
Web Desk
6 جون، 2026
2030 تک خیبرپختونخوا کئی شعبوں میں خود کفیل ہو جائے گا، سہیل آفریدی
international seerat conference

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبہ 2030 تک کئی شعبوں میں خود کفیل ہو جائے گا۔ انہوں نے غذائی خود کفالت، گندم کی فراہمی، گیس، سی آر بی سی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وفاقی حکومت پر تنقید بھی کی

(پشاور )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبہ سال 2030 تک مختلف شعبوں میں خود کفیل ہو جائے گا، جبکہ غذائی تحفظ اور خوراک کی دستیابی کے لیے مؤثر منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

پشاور میں ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام میں محفوظ خوراک سے متعلق آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کے بعد صحت بخش خوراک کی فراہمی کے نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کیونکہ خیبرپختونخوا اس وقت گندم کی پیداوار میں مکمل خود کفیل نہیں۔ صوبائی حکومت غذائی خود کفالت کے حصول کے لیے جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے اور آئندہ بجٹ میں محکمہ خوراک کے لیے فنڈز میں اضافہ کیا جائے گا، جبکہ جدید گوداموں کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا کہ پنجاب حکومت نے متعدد خطوط کے باوجود خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی بند کر رکھی ہے، جس سے صوبے کو مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سی آر بی سی منصوبے کے لیے صوبائی حکومت نے 3 ارب روپے مختص کیے ہیں، تاہم وفاقی حکومت نے کوئی مالی تعاون نہیں کیا۔ ان کے مطابق منصوبے میں وفاق 80 فیصد فنڈنگ کا پابند تھا لیکن بعد ازاں یہ شرح 65 فیصد تک محدود ہو گئی۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ناردرن بائی پاس منصوبے کے لیے خیبرپختونخوا حکومت نے 4 ارب روپے کی برج فنانسنگ فراہم کی، جبکہ پشاور بس ٹرمینل مکمل ہونے کے باوجود متعلقہ این او سی جاری نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ سوات ڈیم منصوبہ بھی تکمیل کے لیے تیار ہے، لیکن غیر ملکی انجینئرز کے دورے کی اجازت نہ ملنے کے باعث پیش رفت متاثر ہو رہی ہے۔

گیس کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا روزانہ 500 ایم ایم سی ایف ڈی سے زائد گیس پیدا کرتا ہے جبکہ صوبے کی کھپت تقریباً 150 ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے باعث صوبے کو اپنی پیدا کردہ گیس سے بھی مکمل فائدہ نہیں مل رہا، جس کا اثر خصوصاً متوسط طبقے پر پڑ رہا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت ترقیاتی منصوبوں، غذائی تحفظ اور توانائی کے شعبوں میں اصلاحات کے ذریعے خیبرپختونخوا کو خود کفالت کی راہ پر گامزن کرے گی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 جون، 2026 کو 02:29 PM

آخری تدوین: 6 جون، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026