وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پاکستانی بحری جہاز"خیرپور" آبنائے ہرمز سے نکل گیا، 58 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول پاکستان لا رہا ہے

W
Web Desk
1 مئی، 2026
پاکستانی بحری جہاز"خیرپور" آبنائے ہرمز سے نکل گیا، 58 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول پاکستان لا رہا ہے
international seerat conference

پی این ایس سی کا جہاز خیرپور آبنائے ہرمز اور امریکی ناکہ بندی عبور کر کے 58 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول کے ساتھ پاکستان روانہ، دو سے تین روز میں پہنچنے کا امکان۔

(کراچی) پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا بحری جہاز "خیرپور" آبنائے ہرمز اور امریکی ناکہ بندی عبور کر کے بحفاظت پاکستان کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔

شپنگ ذرائع کے مطابق پی این ایس سی کا جہاز خیرپور 58 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول لے کر پاکستان آ رہا ہے۔ یہ جہاز کویت کی بندرگاہ سے تیل لے کر روانہ ہوا تھا اور اب آبنائے ہرمز پار کر چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیرپور نامی جہاز آئندہ دو سے تین روز میں پاکستان پہنچ جائے گا، جس سے ملک میں پیٹرول کی فراہمی مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔

یہ امریکی ناکہ بندی کے بعد دوسرا پاکستانی بحری جہاز ہے جو آبنائے ہرمز سے کامیابی کے ساتھ نکلنے میں کامیاب ہوا ہے۔

حکام کے مطابق بحری جہاز کی محفوظ آمد توانائی سپلائی چین کے تسلسل کیلئے اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے، جبکہ ملکی پیٹرول ذخائر کو بھی اس سے تقویت ملے گی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 مئی، 2026 کو 06:51 AM

آخری تدوین: 1 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ، خیبر پختونخوا پولیس کو اہم ہدایات جاری
تازہ ترین

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ، خیبر پختونخوا پولیس کو اہم ہدایات جاری

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کے اعلان کے بعد آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ کسی ریلی، جلوس یا مارچ کو سہولت فراہم نہ کی جائے۔ خلاف ورزی کرنے والے افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا بھی سرکاری افسران کو مارچ میں معاونت اور سرکاری وسائل کے استعمال سے روک چکے ہیں

Web Desk19 ستمبر، 2026
  دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج
تازہ ترین

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے

Web Desk19 ستمبر، 2026
کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک
تازہ ترین

کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک اور اہم عمارات کلیئر کردی گئیں، جبکہ حملے میں شہداء کی تعداد 23 ہوگئی ہے

Web Desk19 ستمبر، 2026