وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

بھوک ہڑتال پر بیٹھے سونم وانگچک کو دہلی پولیس نے اسپتال منتقل کر دیا، اہلیہ نے تحفظات کا اظہار کیا

W
Web Desk
18 جولائی، 2026
بھوک ہڑتال پر بیٹھے سونم وانگچک کو دہلی پولیس نے اسپتال منتقل کر دیا، اہلیہ نے تحفظات کا اظہار کیا

بھوک ہڑتال پر بیٹھے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کو صحت بگڑنے پر دہلی پولیس نے اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق اقدام طبی وجوہات کی بنا پر کیا گیا، جبکہ ان کی اہلیہ نے برتاؤ پر تحفظات کا اظہار کیا۔ احتجاج تعلیمی اصلاحات اور امتحانی پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر جاری ہے

نئی دہلی: معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک، جو گزشتہ 20 روز سے بھوک ہڑتال پر تھے، کو دہلی پولیس نے طبیعت خراب ہونے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا۔

دہلی پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق سونم وانگچک کی صحت میں بگاڑ کے باعث انہیں ضروری طبی معائنے اور علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ان کی صحت کے تحفظ کے پیشِ نظر کیا گیا۔

دوسری جانب سونم وانگچک کی اہلیہ نے انہیں اسپتال منتقل کرنے کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ مناسب رویہ اختیار نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ سونم وانگچک گزشتہ 20 روز سے دہلی میں جاری احتجاج میں شریک تھے۔ رپورٹس کے مطابق وہ امتحانی پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر وفاقی وزیرِ تعلیم کے استعفے اور ملک کے تعلیمی نظام میں اصلاحات کے مطالبات کی حمایت میں بھوک ہڑتال کر رہے تھے۔

احتجاج میں نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہے، جبکہ مظاہرین نے 20 جولائی کو بھارتی پارلیمنٹ کی جانب مارچ کرنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 جولائی، 2026 کو 01:48 PM

آخری تدوین: 18 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

 کے پی میں دہشتگردی پر کنٹرول کے بعد نظام صوبائی حکومت کے حوالے کردیا جائیگا، طارق فضل چوہدری
تازہ ترین

کے پی میں دہشتگردی پر کنٹرول کے بعد نظام صوبائی حکومت کے حوالے کردیا جائیگا، طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے 12 متاثرہ اضلاع کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کا ہدف ہے۔ دہشت گردی پر قابو پانے کے بعد صوبے کا نظام صوبائی حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔ گورنر کی تبدیلی کی خبروں کی تردید اور اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش بھی کردی

زاہد فاروق ملک17 اکتوبر، 2026
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک
پاکستان

چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک۔ دہشت گرد کوئٹہ-تفتان شاہراہ پر مسافر بسوں اور تجارتی گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے میں ملوث تھے

Web Desk17 اکتوبر، 2026
گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں: محسن نقوی
پاکستان

گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ سابق فاٹا کے وسائل، اسٹیبلشمنٹ سے سیاسی تعلقات اور خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی اہم بیان دے دیا

Web Desk16 اکتوبر، 2026