وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی 50 فیصد ٹیرف کا اعلان

W
Web Desk
23 اگست، 2026
امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی 50 فیصد ٹیرف کا اعلان

امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات ناکام ہو گئے۔ کینیڈا نے امریکی اشیا پر 50 فیصد جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا، جبکہ امریکا کا کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف پہلے ہی نافذ ہے

امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات ناکام ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ کینیڈا نے امریکی مصنوعات پر جوابی طور پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات ختم کر دیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق امریکی اشیا پر ڈالر کے بدلے ڈالر کے حساب سے جوابی ٹیرف عائد کیا جائے گا۔

مارک کارنے کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے مذاکرات کے آخری مرحلے میں شرائط تبدیل کرنا غیر منصفانہ اور ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کینیڈا اپنے تجارتی مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

دوسری جانب امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر نے مذاکرات کی ناکامی کی ذمہ داری کینیڈا پر عائد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ کینیڈا معاہدے کی طے شدہ شرائط سے پیچھے ہٹ گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی جانب سے کینیڈین مصنوعات پر عائد 50 فیصد ٹیرف پہلے ہی نافذ ہو چکا ہے۔ کینیڈا کی جانب سے جوابی ٹیرف کے اعلان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

تجارتی تنازع کے بڑھنے سے دونوں ممالک کے درمیان درآمدات و برآمدات، کاروباری اداروں اور صارفین پر بھی ممکنہ اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 اگست، 2026 کو 02:31 AM

آخری تدوین: 23 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن کے لیے نامزد کردیا
تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن کے لیے نامزد کردیا

پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے لیے نامزد کردیا۔ فاروق ایچ نائیک اور شیخ آفتاب احمد کے استعفوں کے بعد نئی نامزدگیوں کا عمل شروع، بلاول بھٹو کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان

Web Desk8 اکتوبر، 2026
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
تازہ ترین

بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام

مودی کی ایما پر سیاست زدہ بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام ہوگیا

Web Desk8 اکتوبر، 2026
سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 خارجی ہلاک
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 خارجی ہلاک

خیبرپختونخوا کے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 خارجی ہلاک ہوگئے۔ پلنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خضری میں کارروائی کے دوران اسلحہ و گولہ بارود برآمد اور متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے

Web Desk8 اکتوبر، 2026