وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹرمپ نے نیتن یاہو کو مطالبات نہ ماننے پر جیل بھیجنے کی دھمکی دی؟ عرب میڈیا کا بڑا دعویٰ

W
Web Desk
4 جون، 2026
ٹرمپ نے نیتن یاہو کو مطالبات نہ ماننے پر جیل بھیجنے کی دھمکی دی؟ عرب میڈیا کا بڑا دعویٰ

عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو مطالبات نہ ماننے پر جیل بھیجنے، بیٹے یائر کو امریکا سے بے دخل کرنے اور خاندانی اثاثے منجمد کرنے کی دھمکی دی۔ وال اسٹریٹ جرنل نے بھی ایران سے متعلق ٹرمپ کے اہم مؤقف کا انکشاف کیا ہے

عرب میڈیا نے ایک اسرائیلی کاروباری شخصیت کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو اپنے مطالبات تسلیم نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے مبینہ طور پر نیتن یاہو کو جیل بھیجنے، ان کے بیٹے یائر نیتن یاہو کو امریکا سے بے دخل کرنے اور امریکا میں موجود خاندانی اثاثے منجمد کرنے کی دھمکی دی۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر نے نیتن یاہو کی اہلیہ سارا نیتن یاہو سے بھی رابطہ کیا اور انہیں اپنے شوہر کو مطالبات ماننے پر آمادہ کرنے کا کہا۔

اسرائیلی کاروباری شخصیت کے مطابق سارا نیتن یاہو نے اس معاملے پر وزیراعظم نیتن یاہو پر شدید دباؤ ڈالا، جس کے بعد انہوں نے مبینہ طور پر ٹرمپ سے رابطہ کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی میڈیا میں بھی ایسی رپورٹس سامنے آئی تھیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں "پاگل" اور "ناشکرا" قرار دیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم کی سیاسی بقا کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، جبکہ ان کی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے قریبی مشیروں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں چاہتے۔ اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اس وقت تک کسی فوجی کارروائی پر غور نہیں کرے گی جب تک ایران براہِ راست امریکی فوجیوں کو نشانہ نہیں بناتا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید بڑھانے کے بجائے سفارتی حل کو ترجیح دے رہی ہے اور جنگ کے دائرے کو وسیع کرنے سے گریز کرنا چاہتی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 جون، 2026 کو 05:27 AM

آخری تدوین: 4 جون، 2026

متعلقہ مضامین